حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل

ہتھیار ڈالنا اور جھک جانا ہماری لغت میں نہیں ہے: حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل

حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: موجودہ جنگ معاشی جنگ ہے

ہتھیار ڈالنا اور جھک جانا ہماری لغت میں نہیں ہے: حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل

 

ابنا۔ لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل ’’شیخ نعیم قاسم‘‘ نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے علاوہ ، دیگر طاقتور سیاسی جماعتیں بھی مل کر کام کریں گی جو امریکہ کو اپنی من مانی کرنے سے روکیں گی ۔

المنار ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف امریکہ کے تمام دباؤ کا مقصد، حزب اللہ کو اقتدار سے دور کرنا اور مزاحمتی طاقت کو کمزور کرنا ہے جو اسرائیل کے لیے باعث تشویش ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ "ہتھیار ڈالنا ہماری لغت میں نہیں ہے"، حزب اللہ کے پاس طول تاریخی میں دو آپشن رہے ہیں، ’’یا کامیابی یا شہادت‘‘۔ مزاحمتی محاذ اپنی مکمل تیاری کے ساتھ حزب اللہ کے خلاف دوسروں کے منصوبوں کو شکست دینے پر قادر ہے۔

حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: "موجودہ جنگ معاشی جنگ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے چھیڑی گئی فوجی جنگ کے بدلے میں ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر اسرائیل نے مزید کوئی جنگ چھیڑی تو وہ یقینا شکست سے دوچار ہو گا۔ کیونکہ آج مزاحتمی محاذ 2006 میں ہوئی ۳۳ روزہ جنگ کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور ہے۔ 

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت کے اقتدار سے مستعفی ہونے کے بارے میں کچھ لوگوں کے بیانات ایک طرح کا میڈیا اور سیاسی پروپیگنڈا ہیں اور یہ امریکی سفیر کی امیدوں اور امنگوں سے پیدا ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا: "یہ حکومت باقی ہے اور اسے کافی مواقع اور سہارا دیا جانا چاہئے۔"

انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام حکومت کی حمایت پر زور دیتے ہیں نہ کہ حکومت سے نمٹنا چاہتے ہیں لبنانی عوام ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جو ملک کی بندش کا باعث بنے گی ۔

حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: حزب اللہ اس حکومت کا حصہ ہے۔ اگر حکومت اچھے طریقے سے عمل کرے تو اس کا نتیجہ بھی اچھا ملے گا، حزب اللہ کا موقف فساد کا مقابلہ کرنا ہے۔ 

آخر میں ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان استحکام اور سلامتی کی حالت میں ہے، جو ملک کو معیشت اور زراعت کی بحالی کا اہل بنائے گا۔

ای میل کریں