آپ جلد ہی ایران کے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے: موسوی
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکام جلد ہی ایران کے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے۔
یہ بات سید عباس موسوی نے ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔
انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کے نتائج پر امریکی عہدیداروں کی خوشی کے ردعمل میں امریکی حکام کو بتایا کہ جلد ہی ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے۔
موسوی نے کہا کہ ایسی حکومت جس کی پالیسی 'گردن پر دباؤ' پر مبنی ہے- خواہ وہ خود عوام ہوں یا پوری دنیا کے عوام – اس کو اقتصادی دہشت گردی اور عام لوگوں پر دباؤ سے خوش رہنا چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "آپ نے دیکھا کہ ایرانی قوم کی گردن نہیں بلکہ آپ کا گھٹنے ٹوٹ گیا ہے۔ آپ جلد ہی ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے۔"
امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے برائے ایرانی امور "برایان ہوک نے جمعرات کو العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ امریکہ یمن میں حوثیوں کو (انصاراللہ) ایران کی مالی امداد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی نے ملک کو کمزور کر کے حزب اللہ سے ایران کی حمایت کو متاثر کیا ہے۔