امام خمینی(رح) تمام شاگردوں کے لئے باپ کی طرح تھے
راوی آیت اللہ محمد سجادی
آیت اللہ محمد سجادی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) تمام شاگردوں کے باپ کی طرح تھے لیکن ہمیشہ ایک اچھے دوست کی طرح سلوک کرتے تھے اور اچھی باتوں کی کبھی نفی نہیں کرتے تھے سب کی باتوں کو سنتے تھے اگر کوئی اچھا مشورہ دیتا تھا تو اس پر عمل کرتے تھے اور اگر اچھا مشورہ نہیں ہوتا تھا تو اس کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے کلاس میں بھی ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ امام (رہ) نے علمی غرور کیا ہو ہمیشہ فرماتے تھے کہ ممکن ہے ایسا ہو ممکن ایسا نہ ہو سب کی باتوں کو سنتے تھے۔