جنگی کشتی

امریکہ کا جنگی کشتی کے ذریعہ ایران کے مسافر لے جانے والے جہاز پر حملہ

امریکیوں نے اپنی تاریخ میں ہر قسم کے جرم اور گناہ کئے ہیں اور حقوق انسانی سے متعلق کونسا اچھا قدم اٹھایا ہے

امریکہ کا جنگی کشتی کے ذریعہ ایران کے مسافر لے جانے والے جہاز پر حملہ

 

آج کا دن امریکی حقوق بشر کا دم بھرنے والوں کی نقاب کشائی کا دن ہے کیونکہ جو امریکہ حقوق بشر کا جھوٹا دعوی کرتا ہے اور اپنے کو اس کا محافظ قلمداد کرتا ہے۔ آج کے دن اس کے اس کاذب دعوی کی پول کھل گئی ہے۔

امریکیوں نے اپنی تاریخ میں ہر قسم کے جرم اور گناہ کئے ہیں اور حقوق انسانی سے متعلق کونسا اچھا قدم اٹھایا ہے۔ یہ بھی پوری دنیا جانتی ہے اور اس دعوی کی آڑ میں انہوں نے کیسے کیسے خطرناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ہیں کہ انسان تصور بھی نہیں کرسکتا اور ایسے ہی لوگ دنیا میں طاقت اور مکاری کے سہارے دنیا کو حقوق بشر کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان کا ایک جرم اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے ایران کے مسافر لے جانے والے جہاز پر جنگی کشتی سے حملہ کرادیا اور سینکڑوں بے گناہوں انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی اور اپنے ہاتھوں کو رنگین کیا۔

انھوں نے پوری دنیا میں اپنے ظلم و ستم کی پہچان کرائی اور بے گناہ انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کیا ہے اسی طرح ایرانی عوام بھی ان کے جرائم اور غداریوں، مکاریوں سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔ کبھی ایران کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صدام کو اسلحے دیئے اور کبھی ایران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرائے، اور کبھی ایران پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ سارے جرائم اور مظالم ایک طرف اور ہوائی جہاز پر دردناک حملہ ایک طرف۔

3/ جولائی 1988ء کی تاریخ امریکہ کی اس خطرناک اور بھیانک جرم کی یاد دلاتی ہے اور اس کے چہرہ کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس حملہ میں 290/ بے گناہ انسانوں کی جان گئی تھی۔ اس جہاز میں 66/ معصوم بچے اور 53/ عورتین اور 46/ بیرونی ممالک کے مسافرین تھے۔ یہ غم انگیز اور المناک حادثہ اس وقت ہوا تھا جب ایران، عراق کے ظالم اور جابر فوجیوں کے خلاف جنگ لڑرہا تھا اور اپنی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کررہاتھا۔

یہ حملہ بھی صدام کی مدد اور ایران کو کمزور کرنے کا آلہ تھا۔ دنیا کی تاریخ میں اب تک یہی دیکھنے میں ایا ہے کہ ظالم ظلم بھی کرتا ہے اور اپنے ظلم کی صفائی بھی اس طرح پیش کرتا ہے اور اپنے سیاہ کرتوت پر اس طرح پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے کہ گویا اس نے کچھ نہیں کیا ہے۔ لیکن دینا کا با شعور اور عقل رکھنے والا سب کچھ سمجھتا ہے لیکن مکار زمانہ، انسانیت کا خون پینے والوں اور طاقتور حکومتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ ظالم و مکار، دھوکہ باز اور گمراہ کرنے والے انسان ہر طرح کا ہتھکنڈہ اپناتے ہیں اور اپنے کو ہر ظلم اور جانکاہ حادثہ سے بری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہر صورت امریکہ کا ایران کے خلاف اور ایرانی عوام کے حق میں ظلم و جور آشکار ہوگیا اور اس طرح کہ تاریخ انسانیت میں کبھی فراموش نہیں ہوگا۔ خدا مسلمانوں کو عزت و سربلندی عطا کرے اور کفار و مشرکین کو ذلیل و خوار کرے۔ آمین۔

ای میل کریں