آج گھروں میں بیٹھ کر دعا پڑھنے کا وقت نہیں ہے یہ وقت مزاحمت کا وقت ہے آج دشمن ہمارے دین پر حملہ کر رہا ہے اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے میں بھی اپنے خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا اور آپ سب کی ذمہ داری ہیکہ منبروں سے لوگوں کو بتائیں کہ دین کو خطرہ لاحق ہے اگر ہم حکومتی حکام کےکاموں میں مداخلت نہ بھی کریں لیکن وہ پھر ہمارے کام میں ضرور مداخلت کریں گے حکومت کو کس نے حق دیا کہ وہ دینی امور میں مداخلت کرے وہ کس بنا پر احکام الہی میں مداخلت کر رہے ہیں کیا وہ دین کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔
پير, جولائی 01, 2019 12:35
شہید بہشتی ایک قابل شخص تھے شہید بہشتی کی شخصیت پر انقلاب کے شروع سے ہی حملہ ہو رہے تھے کبھی ان کوئی تہمت لگائی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود وہ ایک سیاسی،مخلص اور متقی شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کی خمدت کی ہے ان کی اسی خدمت اور اخلاص کی وجہ سے دشمنوں نے ان کی شخصیت کے خلاف سازشیں کی اور لوگوں کو ان کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا کیا دشمن اسلامی انقلاب کی اہم شخصیات کو ہدف بنا رہا ہے یہ لوگ ابتداء انقلاب سے ہی شہید بہشتی سے ڈرتے تھے اسلامی انقلاب کے دشمن شہید بہشتی سے خوفزدہ تھے۔
جمعه, جون 28, 2019 01:03
خدا وند کا شکر ہے کہ انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک دشمنوں نے جو بھی سازش کی ہے اور جو بھی پروپگنڈہ کیا ہے ان کی ان سازشوں سے ہماری قوم کا اتحاد زیادہ مضبوط ہوا ہے انہوں نے جہاں بھی کوئی بات کی ہے خود کو رسوا کیا ہے اللہ کا شکر ہے انہوں نے جتنا بھی انقلاب کے خلاف لکھا ہے اس سے ہماری قوم بیدار ہوئی ہے دشمن کی ہر سازش اسلام انقلاب کے لئے مفید تھی ان کا ہر پروپگنڈہ ہمارے لئے بہتر تھا ہمیں ان کی کسی بھی سازش سے نقصان نہیں ہوا اس انقلاب کو اللہ کی مدد حاصل ہے ہمیں کسی دشمن کا کوئی خوف کا نہیں ہے۔
جمعرات, جون 27, 2019 05:59
رہبر معظم پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد اُن کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام کیا تھا ؟
بدھ, جون 26, 2019 10:37
مجھے اگر رہبر کی جگہ خادم کہا جاے تو مجھے خوشی ہو گی ہم سب اسلام کے خدمتگزار ہیں اسلام کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام کی خدمت کریں اس انقلاب سے ہم اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہم اسلام ناب محمدی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا چاہتے ہیں آج دشمن لوگوں اصلی اور حقیقی اسلام سے دور کررہا ہے اور اسلام کو ایک نا امن مذۃب کے طور پر مورفی کرنا چاہتا ہے جب کہ اسلام ایک امن اور صلح کا مذہب ہے ہمیں دنیا کے سامنے حقیقی اسلام کو پیش کرنا ہے لہذا اس ہدف تک پہنچنے کے لئے ضروری ہیکہ ہم دشمن کو پہنچانیں۔
منگل, جون 25, 2019 05:13
ہم ایک اسلامی ملک چاہتے ہیں اور اس ملک کے اعلی حکام اسلام کے معتقد ہوں اور ان کے تمام کام اسلامی قوانین کے مطابق ہوں اور ایسے افراد کو جو اسلام کے معتقد نہیں ہیں ملک کی کوئی ذمہ داری نہیں دی جا سکتی لیکن ہم مصلحتا خاموش تھے حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ ابھی کچھ ایسے افراد موجود ہیں جو اسلام کے معتقد نہیں ہیں ہمیں امید ہیکہ ہم انشاء اللہ جو چاہتے ہیں ویسا ہی ملک بنا سکیں جس کے قوانین اسلام کے مطابق ہوں اور یہ ملک پوری دنیا کو اسلام ناب محمدی سے آشنا کر سکے ہم ابھی تک اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکے۔
پير, جون 24, 2019 03:36
مجھے امید ہیکہ ہم عالم اسلام کی مدد سے اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں آج پوری دنیا کو اسلامی تعلیمات کی ضرورت ہے مجھے امید ہیکہ منحرف بھی پلٹ کر واپس آئیں گے میری نظر میں اس وقت اسلام کی مشکلات میں سے ایک مشکل اسلامی حکومتیں ہیں اگر اسلامی حکومتیں اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور آپسی اختلافات سے پرہیز کریں اور سارے اسلامی ممالک اگر آپسی اختلاف ختم کر کے اسلام کے پرچم تلے جمع ہو جائیں تو عالم اسلام کی مشکلات ختم ہو جائیں گی اگر ہم اس غفلت سے بیدار ہو جائیں اور دنیا تک حقیقی اسلام کو پہنچائیں تو ہر انسان اسلام کا شیدائی بن سکتا ہے ۔
اتوار, جون 23, 2019 04:34
اسلامی جمہوریہ ایران آپ کی دنیا اور آخرت بنانا چاہتا ہے اسلامی جمہوریہ ایران آپ کو حقیقی آزادی دلانا چاہتا ہے یہ فریب خوردہ جوان فکر کریں کہ کس کے خلاف کھڑے ہیں ہم آپ کی بہتری چاہتے ہیں اسلامی انقلاب آپ کو ان مشرقی اور مغربی بھیڑیوں سے نجات دلانا چاہتا ہے یہ سب اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن ہیں جو ہمارے جوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں یہ لوگ خود اپنی پناہگاہوں میں بیٹھ کر ہمارے جوانوں کو اسلام اور ایران کے مسلمانوں کے مقابلے میں کھڑا کر رہے ہیں یہ سب دنیا کی سپر طاقتوں خصوصا امریکا کی خدمت کر رہے ہیں۔
هفته, جون 22, 2019 12:23