امریکی اسلام کی پہچان:امام خمینی(رح)
کیا عالم اسلام نہیں جانتا کہ آج پوری دنیا میں وھابیت کے سارے سینٹر جاسوسی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے صرف فتنے ہی ہو رہے ہیں یہ لوگ اس امریکی اسلام کی ترویج کر رہے ہیں ان کا اسلام دولت کا اسلام ہے طاقت کا اسلام ہے ابوسفیان کا اسلام ہے درباری اسلام ہے یہ لوگ حقیقی اسلام کی جگہ امریکی اسلام کی تبلیغ و ترویج کر رہے ہیں یہ لوگ صرف امریکا کو خوش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ایسے افراد اسلام کے لئے خطرہ ہیں عالم اسلام کو ایسے افراد کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔
حوزہ نٹ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے امام خمینی (رح) نے امریکی اسلام کے ماننے کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا جو لوگ اسلامی تحریک کے دوران اپنے بہترین محلوں سے بیٹھ کر لوگوں کا تماشا دیکھ رہے تھے اس سارے ظلم سے انھیں نہ کوئی درد ہو رہا تھا اور نہ کوئی پریشانی تھی ایسے اگراد کو کسی بھی عہدہ پر نہیں بیٹھنا چاہیے کیوں کہ ممکن ہے یہ لوگ ایک ہی رات میں انقلاب کو بیچ دیں اور ایک ہی رات میں پوری قم کی زحمتوں پر پانی پھیر دیں ایسے افراد اسلام کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسلام کو خوش کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں کہ اسلام ناب محمدی میں ایک دوسرا اسلام بھی ہے جس کا کام فساد اور فتنہ ہے اور ہم سب یہ بات جانتے ہیں اس وقت پوری دنیا میں امریکا بد امنی کا سبب بنا ہوا ہے لہذا امریکا کو بھی ایسا ہی اسلام اچھا لگتا ہے جو بدامنی پھلانے میں اس کی مدد کرے لہذا اگر ہمیں ان ظالموں سے مظلوموں کا حق لینا ہے تو ہمیں اسلام ناب محمدی پر عمل کرنا پو گا امریکی اسلام سے مظلوموں کا دفاع نہیں ہو سکتا کیوں کہ امریکی اسلام والے ذاتی مفادات کو اسلام اور دوسروں کے مفادات پر ترجیح دیتے ہیں ایسے افراد اگر اسلامی ممالک میں حکمران ہوں گے تو یہ اس ملک کو کبھی بھی ذاتی مفادات کی خاطر فروخت کر سکتے ہیں۔
امام خمینی(رح) نے اسلامی ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری کہ جو لوگ اسلام ناب محمدی کے خلاف عمل کر رہے ہیں انھیں ملک سے بارہ نکالیں آج کیوں مسلمان خاموش بیٹھے ہوے ہیں؟ آج کیوں ظالمین اور مستکبرین کے خلاف قیام نہیں کر رہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا کیا عالم اسلام نہیں جانتا کہ آج پوری دنیا میں وھابیت کے سارے سینٹر جاسوسی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے صرف فتنے ہی ہو رہے ہیں یہ لوگ اس امریکی اسلام کی ترویج کر رہے ہیں ان کا اسلام دولت کا اسلام ہے طاقت کا اسلام ہے ابوسفیان کا اسلام ہے درباری اسلام ہے یہ لوگ حقیقی اسلام کی جگہ امریکی اسلام کی تبلیغ و ترویج کر رہے ہیں یہ لوگ صرف امریکا کو خوش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ایسے افراد اسلام کے لئے خطرہ ہیں عالم اسلام کو ایسے افراد کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔