شیخ ابراہیم زکزاکی نائجیریا سے ہندوستان روانہ
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے راہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے نائجیریا سے ہندوستان روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنا علاج کرایں گے اس پہلے ہندوستانی، ایرانی،لبنان، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد نائجیریا حکومت نے شیخ زکزاکی کو ہندوستان علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے تانکہ وہ ہندوستان میں ہندوستانی ڈاکٹروں کی زیر نظر اپنا معالجہ کرا سکیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے راہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے نائجیریا سے ہندوستان روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنا علاج کرایں گے اس پہلے ہندوستانی، ایرانی،لبنان، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد نائجیریا حکومت نے شیخ زکزاکی کو ہندوستان علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے تانکہ وہ ہندوستان میں ہندوستانی ڈاکٹروں کی زیر نظر اپنا معالجہ کرا سکیں۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے راہنما شیخ زکزاکی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نائجیریا کی دارالحکومت سے ہندوستان کی طرف روانہ ہو ے ذرائع ابلاغ کے علاوہ نائجیریا میں موجود اسلامی جمہوری ایران کے سفیر نے بھی اس خبر کی تایید۔
نائجیریا اسلامی تحریک نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہمیں آج اس با برکت دن کے موقع اس بات کا اعلان کرتے ہوے خوشی ہو رہی ہے کہ نائجیریا کے شیعوں کے راہنما جناب شیخ ابراہیم زکزاکی اس وقت علاج کے لئے ہندوستان کے راستے میں جہاں پہنچنے کے بعد وہ مدینتا اسپتال میں اپنا علاج کرایں گے۔
اسلامی تحریک نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ آج وعدہ الہی پورا ہوا ہے جس میں اس نے کہا تھا مومنین کامیاب ہوں گے ہم پروردگار کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں طاقت اور ہمت بخشی تانکہ ہم اس کی راہ پر چل سکیں انہوں نے کہا آج جہاں ہم اس اتنی بؑی کامیابی پر جشن منا رہے ہیں وہیں پوری دنیا کو یہ بھی بتا نا چاہتے ہیں ابھی بھی نائجیریا میں شیخ زکزاکی پر جھوٹے مقد مے چل رہے ہیں لیکن جب تک انصاف نہ مل جاے ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ نائیریا کے شیعوں کے راہنما شیخ زکزاکی کو 2015 سے حکومت نے گرفتار کر رکھا تھا جبکہ 13 دسمبر 2015 کو نائجیریا فوج کی طرف سے کئے گے حملے میں وہ زخمی بھی تھے لیکن نائجیریا کی حکومت نے گزشتہ سالوں میں شیخ زکزاکی کو عدلیہ کے حکم کے خلاف گرفتار کر رکھا تھا۔
شیخ زکزاکی نائجیریا کے شیعوں کے راہنما ہیں جو وہاں کے مظلوم شیعوں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانتے تھے لیکن نائجیریا کی حکومت نے 2015 میں شیعوں کا قتل عام کر کے شیخ زکزاکی کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد مختلف ممالک کے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو لاحق خطرات سے حکومت کو خبر دار کیا تھا۔