گیارہ فروری 1979ء کو جب ایران میں انقلابِ اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا تو دنیا کے اکثر دانشور حضرات یہ کہتے نظر آئے کہ اس انقلاب کو امریکہ بس چند دنوں میں کچل دے گا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نواب اکبر خان بگٹی مرحوم سے کسی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے بارے میں بات کی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ شیعہ کتنے اماموں کو مانتے ہیں؟ جواب ملا "بارہ" تو بگٹی صاحب نے کہا یہ انقلاب بارہ مہینے بھی نہیں رہ پاِئے گا۔ لیکن پھر نواب اکبر بگٹی سمیت دنیا بھر کے دانشوروں نے دیکھا کہ 11 فروری 1979ء کو انقلابِ اسلامی کا ایسا نور چمکا، جس نے آج تک دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ انقلابِ اسلامی نے اسلام کا پرچم تھاما اور دنیا بھر کے مظلوموں کو اس کی چھاوں میں پناہ دی، استکبارِ جہانی کی مشکلات کا آغاز ٹھیک اسی وقت سے شروع ہوا۔ مستضعفینِ جہان کا حامی یہ انقلاب امریکہ و اسرائیل کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا، امریکہ اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ صدام کے ذریعے انقلابِ اسلامی پہ حملہ آور ہوا، لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں، لیکن امریکہ کے یہ تمام حربے مٹی میں مل گئے۔
پير, مارچ 23, 2020 04:42
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔
بدھ, مارچ 18, 2020 03:02
ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کو امام خمینیؒ کی قیادت پر کامل یقین تھا اور اصحاب امام حسین علیہ السلام جس طرح آپؑ سے عقیدت و عشق کی منزل پہ فائز تھے
پير, مارچ 09, 2020 05:11
حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ نے روسی دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کے اتحاد پر زور دیا گیا ہے
منگل, مارچ 03, 2020 11:59
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا
هفته, فروری 22, 2020 10:59
زومیلٹ کا خیال ہے کہ دستاویز مکہ دین اسلام کی حقیقت اور اس کے عقائد میں بنیادی تبدیلیاں نافذ کرنا چاہتی ہے
جمعرات, فروری 20, 2020 08:14
کیا ایران میں پہلوی حکام انسانی حقوق کی رعایت کرتے تھے جو امریکہ اور برتانیا ان کی حمایت کر رہے تھے
منگل, فروری 18, 2020 01:40
اسلامی انقلاب کو کامیاب ہوے ابھی پانچ ہی دن ہوے تھے لیکن اس چھوٹے سے عرصے میں اسلامی انقلاب کے راہنما نے ملک کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا
پير, فروری 17, 2020 02:23