یوم القدس کی قرآنی بنیادیں اور فکر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ

یوم القدس کی قرآنی بنیادیں اور فکر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ

یوم القدس کو لیکر قرآنی مبانی سے گفتگو کی ضرورت اس لئے ہے کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے افکار کی روشنی میں جب ہم یوم القدس کو پیش کرتے ہیں تو جہان اسلام میں کبھی کبھی بعض ایسی رکاوٹیں سامنے آتی ہیں جنکے پیش نظر یہ مسئلہ جس طرح ہے کھل کر سامنے نہیں آ پاتا اور ایک فرقے کے فقیہ و مجتہد کی جانب سے بیان کئے گئے مسئلہ کے طور ممکن ہے کوئی یہ کہے کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے اپنا ایک ایک نظریہ ہے، اور چونکہ وہ شیعہ ہیں لہذا شیعت کے افکار سے ہی اس نے فروغ حاصل کیا ہے اسکا جہان اہل سنت سے تعلق نہیں ہے ،لہذا ممکن ہے اس بات کی بنیاد پر بعض مقامات پر ایک شیعہ عالم کی جانب سے قدس کے مسئلہ کو پیش کرنا بعض حد بندیوں کا سبب بن جائے اور اس سے اس طرح استفاد ہ نہ کیا جا سکے جیسا کہ اسکا حق ہے ،ہم نے کوشش کی ہے کہ اس مسئلہ کو قرآنی نقطہ نظر سے بیان کیا جا سکے ۔

پير, اپریل 20, 2020 11:57

مزید
امام خمینی(رح) نے سعودی وزیر کو کس بات کی نصیحت کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے سعودی وزیر کو کس بات کی نصیحت کی تھی؟

میں امام صاحب،حرمین شریفین کی قوم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکر گزار ہوں آپ کو یہاں جستجو کے لئے بھیجا گیا ہے لیکن میں یہاں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ صدر اسلام سے ہی مسجد کسی بھی تحریک کا مرکز تھیں اسی مسجد سے ہر تحریک شروع ہوتی تھی اور ہر تحریک کو اسی مسجد سے تقویت ملی ہے کفار کو سرنگوں کرنے کے لئے اسلام کی افواج اسی مسجد سے حرکت کرتی تھیں آپ اہل مساجد ہیں آپ بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوے ان مساجد کو اسلام کی نشر و اشاعت اور اسلامی تحریک کو چلانے کے لئے استعال کریں اور اسلامی تحریک کو طاقتور بنانے کے لئے مساجد بہترین ذریعہ ہیں ان مسجدوں کو ظالموں اور مشرکین کے خلاف ایک اسلحہ کے طور پر استعمال کریں۔

اتوار, اپریل 19, 2020 11:36

مزید
ایرانی فوج کے دل میں امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کا خوف نہیں بلکہ اس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ہے

ایرانی فوج کے دل میں امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کا خوف نہیں بلکہ اس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ...

مہر نیوز کے عالمی تحزیہ نگار کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہر ملک اپنی مسلح افواج کو طاقتوراور مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے ہر ملک اپنے سیاسی اور اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اپنی فوج کو جدید ترین اور پیشرفتہ ترین ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تلاش کرتا ہے۔ کبھی ملک کو درپیش خطرات اور چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسا کیا جاتا ہے اور کبھی اندرونی حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی فوج کو مضبوط و مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جمعه, اپریل 17, 2020 01:39

مزید
قدس کا مسئلہ ہر مومن کا مسئلہ ہے

قدس کا مسئلہ ہر مومن کا مسئلہ ہے

قدس کا مسئلہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں یہ مسئلہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے یا یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ گذشتہ موجود اور آنے والے مومنین اور موحدین کا مسئلہ ہے جس دن مسجد الاقصی کی بنیاد اس زمین پر رکھی گئی ہے اسی دن سےیہ سیارہ اس ھستی میں گردش کر رہا ہے مسلمانوں کے لئے کتنا دردناک ہے یہ منظر کہ وہ مادی اور معنوی امکانات کے باوجود بھی اس جسارت کو دیکھ رہے ہیں افسوس اس بات کا اسلامی ممالک دنیا کی سپر طاقتوں کی رگ حیات ہاتھ میں رکھ کران سب مناظر کا تماشائی بنے ہوے ہیں اور کچھ اوباش اس طرح مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔

پير, اپریل 13, 2020 07:22

مزید
ایرانی فوج دنیا کی طاقتور افواج میں سے ایک ہے

ایرانی فوج دنیا کی طاقتور افواج میں سے ایک ہے

ایرانی فوج دنیا کی طاقتور افواج میں سے ایک ہے

اتوار, اپریل 12, 2020 05:54

مزید
اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے، آیت اللہ رئیسی

اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے، آیت اللہ رئیسی

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے غزہ کے مکمل محاصرے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غزہ میں کسی قسم کے طبی یا امدادی سامان کے داخلے پر مکمل پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ....

جمعه, اپریل 10, 2020 08:39

مزید
انقلاب اسلامی کا نور

انقلاب اسلامی کا نور

گیارہ فروری 1979ء کو جب ایران میں انقلابِ اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا تو دنیا کے اکثر دانشور حضرات یہ کہتے نظر آئے کہ اس انقلاب کو امریکہ بس چند دنوں میں کچل دے گا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نواب اکبر خان بگٹی مرحوم سے کسی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے بارے میں بات کی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ شیعہ کتنے اماموں کو مانتے ہیں؟ جواب ملا "بارہ" تو بگٹی صاحب نے کہا یہ انقلاب بارہ مہینے بھی نہیں رہ پاِئے گا۔ لیکن پھر نواب اکبر بگٹی سمیت دنیا بھر کے دانشوروں نے دیکھا کہ 11 فروری 1979ء کو انقلابِ اسلامی کا ایسا نور چمکا، جس نے آج تک دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ انقلابِ اسلامی نے اسلام کا پرچم تھاما اور دنیا بھر کے مظلوموں کو اس کی چھاوں میں پناہ دی، استکبارِ جہانی کی مشکلات کا آغاز ٹھیک اسی وقت سے شروع ہوا۔ مستضعفینِ جہان کا حامی یہ انقلاب امریکہ و اسرائیل کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا، امریکہ اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ صدام کے ذریعے انقلابِ اسلامی پہ حملہ آور ہوا، لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں، لیکن امریکہ کے یہ تمام حربے مٹی میں مل گئے۔

پير, مارچ 23, 2020 04:42

مزید
اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔

بدھ, مارچ 18, 2020 03:02

مزید
Page 67 From 155 < Previous | 61 | 62 | 63 | 64 | 65 | 66 | 67 | 68 | 69 | 70 | Next >