ایران کی طرف سے عالمی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز شام کے اپنے 1 روزہ دورے کے دوران شام کے صدر بشار الاسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ شامی صدر بشار الاسد نے اس ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جانبحق ہونے والے شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ بشار الاسد نے شام کے اندر دہشتگردی سے مقابلے کی جدوجہد میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بےمثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی طرف سے دہشتگردی سے مقابلے میں شامی قوم کا بھرپور ساتھ دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات کے میں کرونا وائرس کے باعث جانبحق ہونے والے ایرانی شہریوں کے حوالے سے شامی صدر کے اظہار ہمدردی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی صورتحال میں اقوام عالم پر عائد امریکی پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے اقدام نے امریکہ کی (غیر انسانی) نیت کو عیاں کر دیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس ایران کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مراسم تشییع میں شامی حکام کی شرکت پر شامی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بھی عالمی مزاحمتی محاذ اور خطے میں موجود دہشتگردی کے خاتمے کی جدوجہد کی حمایت پر مبنی ایرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ٹرمپ ایران سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دیں، جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کیطرف سے کئے گئے جھوٹے دعوے کے جواب میں لکھا ہے کہ ایران عنقریب وینٹیلیٹرز برآمد کرنا شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی بھلائی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی پر بڑی تعداد میں میتوں کے تھیلے (ڈیڈ باڈی بیگز) دکھائے جا رہے ہیں، اگر انہیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہو، جو کہ ہے، تو ہم ان کیلئے وینٹیلیٹرز بھیجنے پر تیار ہیں کیونکہ ایران طاعون سے بھر چکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ بیان پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو کام امریکی صدر کو انجام دینا چاہئے وہ یہ ہے کہ وہ ایران سمیت تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم کسی امریکی سیاستدان کے ساتھ مشورہ نہیں کرتے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے جھوٹے دعوے کے جواب میں لکھا ہے کہ ایران عنقریب وینٹیلیٹرز برآمد کرنا شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی بھلائی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی پر بڑی تعداد میں میتوں کے تھیلے (ڈیڈ باڈی بیگز) دکھائے جا رہے ہیں، اگر انہیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہو، جو کہ ہے، تو ہم ان کے لئے وینٹیلیٹرز بھیجنے پر تیار ہیں کیونکہ ایران طاعون سے بھر چکا ہے۔