فلسطین کا مسئلہ ذاتی مسئلہ نہیں ہے اور یہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا مسئلہ یے جو عالم اسلام سے مخصوص ہے ہرمسلمان کو فلسطین کے مسئلے پر اپنی راے کا اظہار کرنا چاہیے یہ مسئلہ اُن لوگوں سے بھی مربوط ہے جو گذشتہ زمانے میں زندگی بسر کر چکے ہیں لیکن افسوس ہیکہ اس وقت مسلمان تمام امکانات کے باوجود بھی اپنے دین اور رسول کی توہین کو دیکھ کر برداشت کر رہے ہیں اور ایک طرف کھڑے ہو کر ان سارے مناظر کو دیکھ کر رہے ہیں یہ مناطر عالم اسلام کے لئے شرمناک ہیں ۔
اتوار, اپریل 14, 2019 09:20
شیعہ اور سنی میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں نہ ہی سنی ہیں یہ لوگ صرف ان دو فرقوں میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سرو کار نہیں ہے کیوں کہ اگر کوئی اسلام پر اعتقاد رکھتا ہو وہ مسلمانوں کو متحد کرکے انہیں دشمنوں کے خلاف طاقتور بنانے کی کوشش کرے گا لیکن ایسے افراد مسلمانوں میں اختلاف ڈال کر انہیں کمزور بنا رہے ہیں آج عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا لہذا کوئی بھی مسلمان بھی ایسے حالات میں عالم اسلام میں تفرقہ نہیں ڈالے گا، عالم اسلام میں اختلاف پیدا کرنے والے اسلام کے دشمنوں کے اشاروں پر عمل کر رہے ہیں۔
بدھ, اپریل 10, 2019 06:13
حضرت علی (ع)، رسولخدا (ص) کے زمانہ میں اعراب کی سماجی حالت اور پیغمبر (ص) کی بعثت کو بیان کررہے ہیں
بدھ, اپریل 03, 2019 10:45
اسلامی انقلاب کے آئین میں ایرانی عوام کے ہر فرد کو اپنی راے دینے کا حق حاصل ہے، آئین کی تشکیل ایران میں موجود ہر طبقہ کے فرد کو شرکت کرنی چاہیے سب آئیں اور اپنی راے دے کر ملک کو اس بحران سے نجات دلائیں یہاں پر اقلیتوں کے تمام حقوق کی رعایت کی جاے گی اور ان کے حقوق ان کو دئے جائیں گے اسلام کی نظر میں اقلیتوں کی بہت اہمیت ہے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہو گی۔
اتوار, مارچ 31, 2019 01:18
ہمیں اس بات کا کوئی افسوس کہ ہمارے جوانوں کا پاک خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا ہے۔ ہمیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں کہ ہمیں شہادت نصیب ہوئی ہے بلکہ یہ شہادت ہمارے فخر ہے امام علی علیہ السلا کے شیعوں نے ہمیشہ اسلام کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے اسلام شیعوں کی وجہ سے زندہ ہے۔
هفته, مارچ 09, 2019 02:29
اسلام کی عالی شان ثقافت میں راہ خدا میں انفاق، احسان کا ایک مصداق ہے اور اس کی تاکید میں بے شمار آیات و روایات ذکر ہوئی ہیں
منگل, مارچ 05, 2019 11:49
میں ایران کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں قم کی تمام عورتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر سڑکوں پر نکل کر اسلام کا دفاع کیا میں جب یہ خبریں سنتا تھا تو مجھے قم اور ایران کے دوسرے شہروں کی خواتین کی بہادری پر فخر ہوتا تھا ہمارے تمام مرد آپ کی بہادری اور شجاعت کے مرہون منت ہیں میں ایران کے تمام مرد و خواتیں کا شکر گزار ہوں۔
منگل, مارچ 05, 2019 11:08
میں جب بھی آپ لوگوں کے نورانی چہرون کو دیکھتا ہوں تو مجھے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جوانو آپ نے اسلام کو نئی زندگی دی ہے آپ نے ایران کو کامیاب بنایا ہے شروع سے ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی میں جوانوں کا اہم کردار تھا اور انشاء اللہ یہ کردار اسی طرح ہمیشہ جاری رہے گا اور مھے امید ہیکہ آپ حضرات اپنے بچوں کو بھی اسی طرح تعلیمات دیں گے اور ان کے اندر بھی اسی طرح انقلاب کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے تانکہ آنے والے دور میں وہ بھی آپ کی طرح اس اسلامی ملک کی حفاظت کر سکیں۔
هفته, مارچ 02, 2019 11:07