امام خمینی

امام خمینی (رح) کا زہد اور تقوٰی

امام خمینی (رح) کی زندگی کے مختلف پہلووں کو پہچاننا ہم سب کے لئے ضروری ہے امام خمینی(رح) کے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن ابھی بھی ان کی زندگی کے بہت سارے ایسے پہلوں ہیں جن کے بارے میں ابھی بھی بہت کم لکھا گیا ہے جن میں سے ایک امام (رہ) کی اخلاقی اور عرفانی زندگی ہے امام خمینی(رح) کی اخلاقی زندگی تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے امام (رہ) نے اپنی زندگی میں اخلاقی اور عرفانی مباحث کو بہترین طریقے سے بیان کیا ہے جن پر انسان عمل کر کے اپنی زندگی میں کامیابی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) زہد اور تقویٰ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ زہد لغوی اعتبار سے کسی چیز کو چھوڑ دینا یا اس سے بی رغبتی پیدا کرنا کے معنی میں ہے جب کہ اصطلاح میں زہد کے معنی دنیا کو ترک کر کے اہنے اعمال کے ذریعے  اپنی آخرت کو سنوارنا ہے۔قرآن مجید میں بھی زہد کے متعلق بہت ساری آیتیں موجود ہیں خداوند متعال  سورہ یوسف میں ارشاد فرماتا ہے  وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَکَانُوا فِیهِ مِنَ الزَّاهِدِینَ؛انہوں نے یوسف علیہ السلام کو بہت کم قمیت میں بیچ دیا کیوں کہ وہ انہیں اس سے کوئی لگاو نہیں تھا اس آیت سے معلوم ہوتا ہیکہ زہد کے معنی بی رغبتی کے بھی ہیں ۔

اگر ہم امام خمینی (رح) کی عملی زندگی کو بھی دیکھیں تو انہوں نے ہمیشہ سادگی اور اخلاص کے ساتھ زندگی بسر کی ہے جب آئین کے تحت یہ بات طہ پائی کہ تمام حکام اپنی اپنی جائداد کو بتائیں گے تو امام خمینی(رح) نے بھی اپنی پرراپرٹی ظاہر کی انہوں نے اپنی ساری جائداد  کو ایک کاغذ لکھ کر پیش کیا جس کو آج بھی سنبھال کر رکھا گیا ہے جب یہ قانون نافذ ہوا تو امام خمینی (رح) وہ سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنی پراپرٹی کو عوام کے سامنے پیش کیا لیکن بنی صدر نے اپنی جائداد کو بتانے سے منع کر دیا کسی نے امام خمینی(رح) سے اس بات کا تقاضا نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے خود اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوے اپنی جائداد کو عوام کے سامنے پیش کیا امام (رہ)نے اسلامی تحریک کی شروعات بھی اخلاص سے کی تھی اور ان کا یہی اخلاص اور زہد اسلامی انقلاب کی کامیابی کی وجہ بنا۔

واضح ہے کہ امام خمینی (رح) کی زندگی کے مختلف پہلووں کو پہچاننا ہم سب کے لئے ضروری ہے امام خمینی(رح) کے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن ابھی بھی ان کی زندگی کے بہت سارے ایسے پہلوں ہیں جن کے بارے میں ابھی بھی بہت کم لکھا گیا ہے جن میں سے ایک امام (رہ) کی اخلاقی اور عرفانی زندگی ہے امام خمینی(رح) کی اخلاقی زندگی تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے امام (رہ) نے اپنی زندگی میں اخلاقی اور عرفانی مباحث کو بہترین طریقے سے بیان کیا ہے جن پر انسان عمل کر کے اپنی زندگی میں کامیابی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔

ای میل کریں