حضرت صاحب الزمان (عج) عدالت قائم کرنے کے لئے الہی ذخیرہ ہیں:امام خمینی(رح)
امام خمینی (رح) کا ماننا ہے کہ اسلام کے سایے میں اسلامی احکام پر عمل کرنے سے انسان اور خاص کر عالم اسلام کو ترقی مل سکتی ہے ہر انسان کے اندر وحدانیت چھپی ہوئی ہے بس اسکو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح امام مہدی علیہ السلام کی غیبت میں بھی بہت سے راز چھپے ہوے ہیں بلکہ یہ غیبت خود ایک راز ہے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام غیبت امام زمانہ (عج) کے متعلق ایک شخص کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ غیبت کا مسئلہ ایک الہی امر اور اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی وپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) امام زمانہ (عج) کی غیبت کی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ صاحب الزمان (عج) کی غیبت کا مسئلہ بہت اہم مسئلہ ہے جس کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے مسائل حل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ امام زمانہ (عج) کو پروردگار عدالت قائم کرنے کے لئے پردہ میں غیب میں رکھا ہے اور نہ صرف امام ہی عدل الہی کے نمائندے ہیں بلکہ ان سے پہلے انبیاء کو بھی پروردگار نے عدالت قائم کرنے کے لئے بھیجا تھا لہذا ہم ان کی غیبت سے ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اُن کے وجود مبارک کے ذریعے پروردگار اس سرزمین پر نظام عدل کو نافذ کرے گا۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام زمانہ (عج) کے با برکت وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت مہدی (عج) عالم بشریت کی نجات کے لئے آخری الہی ذخیرہ ہیں جیسا حضرت کی زیارت میں انہیں مخطاب کرتے ہوے کہا گیا ذخرک الله لنصرة الدین و اعزاز المومنین خدا وند متعال نے آپ کو مومنین کی عزت اور دین کی مدد کے لئے ذخیرہ کیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں حضرت مہدی (عج) پوری دنیا میں توحید کے پرچم کو لہرائیں گے اور پوری دنیا میں ایسے شرائط مہیا کریں گے کہ ہر طرف سے توحید کی آواز سنائی دے گی لہذا جب اس عظیم مقصد کے لئے زمینہ فراہم نہیں ہوگا وہ اسی ہماری نظروں سے اوجھل رہیں گے اور جب ان کے ظہور مقدمات فراہم ہو جائیں گے تو وہ حضرت ابراہیم اور اپنے جد بزرگوار حضرت محمد(ص) کی طرح خانہ کعبہ سے لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دیں گے۔
امام خمینی (رح) کا ماننا ہے کہ اسلام کے سایے میں اسلامی احکام پر عمل کرنے سے انسان اور خاص کر عالم اسلام کو ترقی مل سکتی ہے ہر انسان کے اندر وحدانیت چھپی ہوئی ہے بس اسکو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح امام مہدی علیہ السلام کی غیبت میں بھی بہت سے راز چھپے ہوے ہیں بلکہ یہ غیبت خود ایک راز ہے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام غیبت امام زمانہ (عج) کے متعلق ایک شخص کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ ان هذا الامر، امر من امرالله و سرّ من سرّ الله و غیب من غیب الله؛ و متی علمنا انه تعالی حکیم، صدقنا بان افعاله کلها حکمة، و ان کان وجهها غیر منکشف لنا غیبت کا مسئلہ ایک الہی امر اور اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور اس کے غیبوں میں سے ایک غیب ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کا ہر کام حکیمانہ ہے اگر چہ کہ اس کی حکمت کے راز کسی کے لئے واضح نہیں ہیں۔