روز قدس اسلام کو زندہ کرنے کا دن ہے:امام خمینی(رح)
روز قدس ایک عالمی دن ہے یہ دن صرف قدس سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ دن ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں بولنے کا دن ہے یہ دن امریکا اور اس کے حامیوں کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا دن ہے یہ دن دنیا کی سپر طاقتوں کے خلاف بولنے کا دن ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) روز قدس کی مناسبت سے عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوے اس دن کی خصوصیات بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں رواز قدس ایک عالمی دن ہے یہ دن صرف قدس سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ دن ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں بولنے کا دن ہے یہ دن امریکا اور اس کے حامیوں کے مظالم کے خلاف بولنے کا دن ہے یہ دن دنیا کی سپر طاقتوں کے خلاف بولنے کا دن ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں اس دن ظالموں کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے اس دن منافقین اور مومنین میں فرق معلوم ہو جاے گا جو اسلام کے وفادار ہوں گے وہ اس دن کو قدس کے نام سے یاد کریں گے اور انہیں جس طرح کا عمل کرنا چاپیے کریں گے اور منافقین جو دنیا کی سپر طاقتوں کے ساتھ پردہ کے پیچھے ملے ہوے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ ملا رہے ہیں اس دن معلوم ہوجاے گا کون مناقق ہے اور کون مسلمان ہے یہ منافق اور مسلمان کو پہچاننے کا دن ہے۔
امام خمینی (رہ) روز قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ عالم اسلام کو روز قدس کو بھی شب قدر کی طرح اہمیت دینی چاہیے اور ماضی جو غفلتیں کی گئی ہیں ان سے نکلنا ہو گا اس دن مسلمانوں کو ہوشیاری اور بیداری سے کام لینا ہو گا آج مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں آج دنیا کی سپر طاقتیں عالم اسلام کو اپنا غلام سمجھ رہی ہیں امام (رہ) فرماتے ہیں شب قدر میں مسلمان اپنے پروردگار کی بارگاہ میں راز و نیاز سے شیطان کی بندگی سے رہا ہو کر اپنے پروردگار کی بندگی میں داخل ہوتے ہیں روز قدس بھی اس ماہ مبارک کے آخری ایام میں سے ایک ہے لہذا ضروری ہے اس دن بھی مسلمان شیاطین اور سپر طاقتوں کی غلامی سے رہا ہو کر لازوال قدرت سے ملیں اور اسلامی و کمزر ممالک سے ظالموں کے ہاتھوں کو کوتاہ کریں اور ظالموں سے ہر قسم کے رشتے کو ختم کریں۔
اسلامی انقلاب کے راہنما دنیا کے مظلوموں کے مخاطب قرار دیتے ہوے فرماتے ہیں جس طرح ایران کی قوم نے ظالموں کو ناک رگڑوائی اسی طرح دنیا کی باقی قوموموں کو بھی ظلام کے خلاف تحریک چلانی چاہیے انہوں نے فرمایا قدس کا دن اسلام کی زندگی کا دن ہے یہ اسرائیل بشریت کا دشمن ہے اسرائیل اسلام کا دشمن اسرائیل کا انسانیت کاا دشمن ہے ہر روز ہمارے مظلوم بھائیوں کو فلسطین میں شہید کر رہا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس دن اپنے ان بھائیوں کا ساتھ دیں اور ان کی مظلومیت کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں قدس کا دن اسلام کو زندہ کرنے کادن ہے۔