امام خمینی(رح)دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں

امام خمینی(رح)دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں

پروفیسر حامد - کیلی فورنیا امریکہ میں اسلام شناسی کے استاد

ایک مسلمان کسی عظیم روحانی شخصیت کی جتنی تعریف وتمجید کرنا چاہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بزرگی اور عظمت صرف اور صرف خدا کی طرف سے ہے اور خدا سے نامربوط شخص کی اس طرح تعریف و توصیف نہیں کی جاسکتی۔ بہترہے کہ اس طرح کے لفظ استعمال کرنے کے بجائے یہ کہا جائے کہ خدا کی عظمت و بزرگی قدرت کے ساته اس فرد میں جلوہ گر ہوئی ہے اور اسے "اللہ" کی ایک نشانی میں تبدیل کرڈالا ہے۔ امام خمینی رح یقیناً ایسی آیت تهے کیونکہ جو بهی ان کی خدمت میں رہنے کی سعادت رکهتا ہے وہ اس بات کو جانتا ہے کہ ان کی ملاقات اگر ایک کلمہ بهی نہ بولیں پهر بهی آدمی پر گہرا اثر چهوڑتی ہے۔ اس تاثیر کا راز اسی الٰہی خصوصیت میں پوشیدہ ہے۔

ای میل کریں