مولانا علی حسین قمی:  امام خمینی(رہ) کی زندگی ایک بے مثال نمونہ

مولانا علی حسین قمی: امام خمینی(رہ) کی زندگی ایک بے مثال نمونہ

مولانا قمی: امام خمینی(رہ) کا راستہ امام حسین(علیہ السلام) کا راستہ ہے جو کہ عزت اور سربلندی کا راستہ ہے۔

امام خمینی(رہ) کی سالانہ یاد کے موقع پر ہندوستان کے شہر لکهنؤ سے تشریف لائے مولانا علی حسین قمی نے ہمارے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام خمینی(رہ) کی زندگی ہمارے لئے آئڈیل کی حیثیت رکهتی ہے۔

مولانا قمی نے جو حوزہ علمیہ قم میں ۱۹۸۹ سے ۱۹۹٦ تک تعلیم حاصل کی اور اسکے بعد سے ہندوستان میں تبلیغی امور میں مشغول ہیں، کہا: امام خمینی کا انقلاب صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ امام کے انقلاب نے پوری دنیا کو متاثر کیا اور آج کے دور میں بهی امام خمینی کا راستہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

   آج  ہمارے پاس جو عزت اور سربلندی ہے، امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی مرہون منت ہے۔ آج ہمارے ملک کی عوام امام خمینی کو احترام اور عزت سے یاد کرتی ہے اوران کےافکار کی دین ہے کہ آج ہمارے ہندوستان میں بهی دهیرے دهیرے عوام اپنے حقوق کا مطالبہ کررہی ہے اور اپنی بیداری فکری کا اظہار کررہی ہے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ سیکریٹری علیجناب مولانا علی حسین قمی نے مزید کہا کہ ہم نے جو کچه سیکها وہ امام خمینی کی بدولت ہے اور بڑی تعداد میں نوجوانان امام سے متاثر ہیں۔ امام کا انقلاب صرف ایران میں نہیں، بلکہ پوری دنیا میں انقلاب آیا۔ وہ نہ صرف تشیع کے رہبر وغمخوار ہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بهی ان کو اچهی  طرح سے پہچانتے ہیں اور امام خمینی کے افکار کی ہی مرہون منت ہے جو آج چند سالوں سے عرب دنیا میں انقلاب آیا اور ظالم دشمن بوکهلایا ہوا ہے کیونکہ امام خمینی کا راستہ امام حسین(ع) کا راستہ ہے جو کہ عزت اور سربلندی کا راستہ ہے۔

آج کی ضرورت ہے کہ امام خمینی(رہ) کے افکار کو ان کی کتابوں کے ترجمہ کی شکل میں لوگوں تک پہنچایا جائے۔

آخر میں مولانا نے کہا کہ امام خمینی(رہ) صرف اسلامی رہبر نہیں بلکہ پوری انسانیت کے رہبر تهے۔

ای میل کریں