ایران نے امام خمینی کی باعظمت قیادت میں یہ ثابت کردیا کہ مسلمانوں کی کامیابیاں بیکار نہیں ہوئی ہیں۔ امریکہ اس ذات کو ذہن نشیں کرلے اور انگلینڈ امام کے فتوی کو یاد رکھے۔ (اس سلسلہ میں) ایران وہ واحد مسلم ملک ہے جس نے انگلینڈ سے اپنے ڈیپلومیسی تعلقات توڑلئے۔ کیا سعودی عرب، کویت، متحدہ امارات جیسے عربی و غیرہ ممالک نے کیا کیا ہے؟
ایران وہ اکیلا اسلامی ملک ہے جہاں قانون اسلام کی حکومت ہے۔ امام خمینی کی قیادت میں شیعہ اور سنی سب دوبارہ متحد ہوگئے اور ایک دوسرے کو اپنا بھائی سمجھا اور اپنے اتحاد کو جاری رکھیں گے۔ شیعہ اور سنی دونوں ہی اسلام کے پانچ بنیاد اصول پر مکمل عقیدہ رکھتے ہیں۔