خدا کے نزدیک دنیا میں سب سے قیمتی شیء دین ہے اور خدا اس کے دوام کا خواہاں ہے۔ جب بھی اور جس جگہ دین خدا کو خطرہ لاحق ہوا غیبی آواز بلند ہوجاتی ہے کہ میرے دین کے لئے ان طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے لئے کون آمادہ ہے۔ یہ غیبی آواز صرف اور صرف اللہ کے مقرب بندوں کے کانوں سے ٹکرائی اور وہ لوگ لبیک کہتے ہوئے ہر چیز سے گذر جاتے ہیں۔ آیت الله خمینی ان مقرب بندوں میں سے ایک تھے۔