پیغمبر اکرم (ص) نے یہ کیوں کہا کہ مجھے سورہ ہود نے بوڑھا کردیا ہے؟
راوی: آیت اللہ شہید شیخ فضل الله محلاتی
ایک بار امام نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ رسولخدا (ص) نے فرمایا: "شیبتنی سورة هود لمکان فاستقم کما امرت و من تاب معک؛ سورہ ہود نے مجھے بوڑھا کردیا ہے ایک آیت کے لئے ثابت قدمی دکھاؤ جس طرح تم اور تمہارے ساتھی استقامت پر مامور ہیں۔" یہاں پر امام نے اپنے استاد شاہ آبادی کے بیان کی روشنی میں توجیہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آیت دیگر سوروں میں بھی لیکن رسولخدا (ص) نے یہ کیوں کہا کہ مجھے سورہ ہود نے بوڑھا کردیا ہے؟ اس وجہ سے کہاس میں ایک جملہ کا اضافہ ہے اور وہ جملہ "من تاب معک" ہے۔ یعنی دین کے مسئلہ میں خود تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ ہیں استقامت کریں۔ ممکن ہے روز قیامت خود پیغمبر کے اعمال اور آپ کی امت کے اعمال کے بارے میں سوال کریں کیونکہ آپ (ص) صرف اپنے کاموں کے ذمہدار نہیں ہیں یعنی اگر کوئی انسان غلط کام کرے اور آپ اسے ہدایت کرسکتے ہیں اور نہ کریں تو آپ اس غلط کام میں شریک ہیں۔