راوی: آیت الله محمد امامی کاشانی
جب حوزہ کے دروس کی تعطیل ہوںے والی ہوتی تھی تو امام طلاب کو نصیحتیں کرتے تھے کہ ان نصیحتوں میں توحید کی بارش ہوتی تھی۔ امام فرماتے تھے: آپ لوگ اپنا فریضہ انجام دیں اور اپنے وطن اور شہروں میں جاکردیں کی تبلیغ کردیں۔ ایک دوسرے کے خلاف موقف اختیار نہ کریں۔ نفسانی خواہشات، مالی رجحانات اور مادی خیالات کو کچل ڈالیں۔ آپ خدا کے نزدیک اس وقت عزیز ہیں جب ایسے ہوں گے، لوگوں کے دلوں میں اس وقت مقام پائیں گے جب اس طرح ہوں گے۔ نفسانی خواہشات کی بنا پر ہونے والی نوک جھونک سے بچیں۔ دین خدا کے بارے میں جو جانتے ہیں اسے بیان کریں اور جو حقیقت ہے وہی بیان کرنے کی کوشش کریں۔ ہم سب کے دل میں یہ تھا کہ یہ بائیں امام کے دل کی گہرائی سے نکل رہی ہے اور آپ اسی راہ کے سالک ہیں۔