ابھی مجھے یقین نہیں ہے
راوی: حجت الاسلام و المسلمین رودباری
امام خمینی (رح) نے ایک دن نجف میں کہا: ہم لوگ ایک روشن کمرہ میں ایک مردہ کے ساتھ رات نہیں گذار سکتے اور خوب و وحشت کی شدت سے نیند اور سکون اڑجاتا ہے۔ جبکہ دفن و کفن کرنے والے تاریک رات میں قبرستان میں سیکڑوں مردہ کے ساتھ سوتے ہیں اور اچھی نیند لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم دونوں ہی کو ہجرت اور موت کا علم ہے لیکن یہ عقیدہ ابھی تک ہمارے دلوں میں گھر نہیں کرپایا ہے۔ جبکہ وہ شخص جس کا یہ کام ہے کثرت سے مردوں کے کام کرنے کی وجہ سے اس پر یقین رکھتا ہے۔