موعظہ اور دلوں پر اثر
راوی: آیت الله حائری شیرازی
امام خمینی (رح) اپنے درس کا آغاز اور اختتام وعظ و نصیحت سے کرتے تھے۔ آپ کے موعظہ دوسروں کی نسبت فرق کرتے تھے۔ اسی وعظ کے درس میں جب امام عادی گفتگو کرتے تھے تو افاضل اس درجہ گریہ کرتے تھے کہ ان کے کپڑے تر ہوجاتے تھے اور موعظہ کی عام بات بھی بدل کر رکھ دیتی تھی اور غش کی حالت ہوجاتی تھی۔