اس کا خرچ میرے ذمہ
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید محمد موسوی خوئینی ہا
امام خمینی (رح) شہرت سے دور رہنا چاہتے تھے لہذا جب آپ کی کتاب تحریر الوسیلہ پہلی بار نجف میں طبع ہوئی تو جلد کے اوپر علامہ، علم الحوزہ آیت الله العظمی فی الارضین فی العالمین، زعیم الحوزة العلمیة جیسے القاب لکھ دیئے گئے لیکن جیسے ہی ان القاب پر آپ کی نظر پڑی فورا دستور دیا کہ یہ سب ہٹادیا جائے۔ جب اس امور کے ذمہ داروں نے کہا کہ آقا اب چھپ چکی ہے اور اس کا مٹانا بہت مشکل ہے۔ تو آپ نے کہا: اس کا خرچ میں دوں گا۔ آخر کار امام کا حکم اجرا ہوا اور ان القاب پر کچھ اس طرح کردیا گیا کہ پڑھا نہ جاسکے۔