راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی دوانی
سن 40 ش کو آیت الله بروجردی کی رحلت کے بعد یہاں تک کہ وفات سے پہلے کچھ مراجع نے اپنا رسالہ چھپوا کر عام کردیا تھا اور معمول کے مطابق لوگوں اور مقلدین کے ان کے گھر پر آنے جانے لگے تھے لیکن صرف امام وہ ہستی تھے کہ نہ رسالہ چھپوایا اور نہ ہی آپ کی زندگی میں معمولی تبدیلی آئی اور نہ ہی لوگوں کی آمد و رفت کے لئے آمادہ ہوئے۔ کبھی کبھی ان سے کہا جاتا تھا کہ آپ بھی ...... لیکن امام بہت ہی بے توجہی سے اپنے کاموں میں مشغول ہوجاتے تھے۔