راوی: حجت الاسلام و المسلمین مسعودی خمینی
آیت الله بروجردی کے انتقال کے کچھ دنوں بعد صف اول کے علماء نے حوزہ کی حفاظت کے لئے جلسہ کیا اور امام خمینی (رح) کو بھی دعوت دی۔ آپ نے جلسہ سے واپس آنے کے بعد فرمایا: "شہریہ دینے اور حوزہ کے تحفظ کے لئے مجلس ضروری تھی۔"
آقائے اشراقی نے سوال کیا: آپ نے بھی کچھ قبول کیا ہے؟
آپ نے کہا: نہیں؛ کہا گیا: کیوں؟ اگر آپ کے پاس رقومات شرعیہ نہ ہوتیں تو قرض کرتے۔ امام نے کہا: میں ہرگز یہ کام نہیں کروں گا۔ جب بھی میرے پاس رقم آئے گی میں حضرات کو دوں گا اور جب تک رقم نہ آئے دردسر مول لینے کی زحمت نہیں کروں گا۔ خدا حوزہ کا محافظ ہے۔