راوی: آیت الله محمد مومن
آقا بروجردی (رح) کے انتقال کے بعد علماء نے آپ کے گھر پر اجتماع کیا اور طے پایا کہ امام خمینی (رح) آیت الله بروجردی کے بعد حوزہ کے اصلاح اور شہریہ دینے کی ذمہ داری لیں اور امام سے کہا گیا کہ آپ اسی سلسلہ میں کس چیز کی ذمہ داری لیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں طلاب کا خادم تھا اور اب بھی ہوں میں اپنے درس و بحث میں مشغول ہوں۔