ایرانی زائرین کی توہین کرنا حرام ہے:مقتدی صدر

ایرانی زائرین کی توہین کرنا حرام ہے:مقتدی صدر

عراقی شیعہ راہنما مقتدا صدر نے ایک بیان میں اپنے پیروکاروں کو خطاب کرتے ہوئے اربعین کے جلوس میں شرکت اور کربلا جانے کی دعوت دی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرملکی زائرین کی توہین کرنا حرام ہے

ایرانی زائرین کی توہین کرنا حرام ہے:مقتدی صدر

عراقی شیعہ راہنما مقتدا صدر نے ایک بیان میں اپنے پیروکاروں کو خطاب کرتے ہوئے اربعین کے جلوس میں شرکت اور کربلا جانے کی دعوت دی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرملکی زائرین کی توہین کرنا حرام ہے

جماران کے مطابق، اسنا کے مطابق، صدر تحریک کے رہنما نے اپنے مداحوں کو اپنی نصیحت میں کہا کہ ایرانی زائرین کی توہین اور ان پر حملہ کرنا ممنوع اور حرام ہے۔

عراقی راہنما نے اپنے بیان میں پیروکاروں کو اربعین کے اس عظیم اجتماع میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو مشی میں شامل ہو کت کربلا کی طرف جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ سب عزاداری امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس کی عظمت کو دیکھتے ہوئے اس میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان میں زائر امام حسین کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کی توہین اور ان کو کسی طرح پریشان کرنا یا ان پر حملہ کرنا حرام  اور عرف کے خلاف ہے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھِی سید مقتدا صدر نے زیارت اربعین کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر اس شخص یا گروہ سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں، جو کسی قسم کی برائی، شدت پسندی، ٹکراو یا بدامنی پر مبنی عمل انجام دے۔ انہوں نے کہا: "ہم ایسے افراد سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور جو بھی اس قسم کے افراد کا مشاہدہ کرے فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرے۔"

سید مقتدا صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دینی مقدسات اور شعائر الہی کے بارے میں ہرگز کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے کہا کہ عراق ہم سب کے ہاتھ میں امانت ہے۔ صدر تحریک کے سربراہ نے کہا: "عراق میں چھ معصوم ہستیوں سے منسوب چار مقدس مقامات پائے جاتے ہیں، لہذا ہم سب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق کے قوانین کی پابندی کریں اور یہاں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

" سید مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ عراقی عوام زائرین کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "میزبان کو چاہیئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔ مہمان کو بھی چاہیئے کہ وہ اخلاق کی پابندی کرے۔ میزبان کو مہمان کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا چاہیئے۔" انہوں نے عراقی عوام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "تمام عراقی گروہ صبروتحمل کا مظاہر کرتے ہوئے آپس میں الجھنے سے گریز کریں۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور سیاسی نعرے نہ لگائیں

 

ای میل کریں