آیت اللہ سید حسن خمینی کا اہل بیت عالمی اسمبلی کے مہانوں سے اہم خطاب
ہمیں خدا کے قوانین، احکام، حلال اور حرام کے بارے حساس ہونا چاہیے امام خمینی کا پورا وجود حلال اور حرام کی پابندی پر مشتمل تھا آپ نے اپنی پوری زندگی حلال اور حرام کی پابندی کی آپ رات کو نماز صبح سے ایک گھنٹہ پہلے جاگتے تھے اور آپ اپنی عمر کے آخری ایام میں بہت زیادہ روتے تھے جیسا ان کے بارے میں نقل ہے کہ اتنا زیادہ گریہ کرتے تھے کہ آنسو پوچھنے کے لئے ان کے پاس تولیا رکھ دیا جاتا تھا،امام جب نجف اشرف میں تھے تو آپ ہر رات امام علی علیہ السلام کی زیارت کو جاتے تھے اور امیرالمومنین علیہ السلام کے سرمبارک کی طرف کھڑے ہو کر زیارت امین اللہ پڑھتے تھے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے اہل بیت اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیھم السلام کے بنیادی ارکان میں سے سب سے اہم رکن یہ ہیکہ ہمیں خدا کے قوانین، احکام، حلال اور حرام کے بارے حساس ہونا چاہیے امام خمینی کا پورا وجود حلال اور حرام کی پابندی پر مشتمل تھا آپ نے اپنی پوری زندگی حلال اور حرام کی پابندی کی آپ رات کو نماز صبح سے ایک گھنٹہ پہلے جاگتے تھے اور آپ اپنی عمر کے آخری ایام میں بہت زیادہ روتے تھے جیسا ان کے بارے میں نقل ہے کہ اتنا زیادہ گریہ کرتے تھے کہ آنسو پوچھنے کے لئے ان کے پاس تولیا رکھ دیا جاتا تھا،امام جب نجف اشرف میں تھے تو آپ ہر رات امام علی علیہ السلام کی زیارت کو جاتے تھے اور امیرالمومنین علیہ السلام کے سرمبارک کی طرف کھڑے ہو کر زیارت امین اللہ پڑھتے تھے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے عراق کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے حالات پر نظر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو عراقی عوام کو صبر، امن اور بھائی چارگی کی طرف دعوت دینا چاہیے البتہ الحمد للہ حالات کافی حد تک بہتر ہوچکے ہیں لیکن پوری دنیا اہل بیت کے چاہنے والا ان حالات کی وجہ سے پریشان ہیں ہمیں امید ہیکہ اہل بیت علیھم السلام کے فضل و کرم سے اس ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔
امام خمینی کے پوتے نے پاکستان میں سیلابی کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میری ان سب لوگوں سے اپیل ہے جو اس ملک میں کسی بھی قسم کی مدد کرسکتے ہیں وہ ان سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور اس مصیبت کے وقت ان کے ضروریات کی چیزوں کو ان تک پہنچا دیں۔