ہم مسلم خواتین، امام خمینی کے معاشره میں عورتوں کے کردار سے متعلق آراء و نظریات کی قدر کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ امام کے خواتین کے معاشره میں کردار اور خواتین کے بارے میں جدید نظریات بہت ہی ترقی پذیر ہیں اور امام عروتوں کے خاص احترام کے قائل تھے اور آپ نے خواتین کے بارے مں اسلامی نظریات پیش کئے ہیں اور دنیا والوں کو سمجھایا ہے کہ اسلامی ترقی پذیر دین ہے اور اسلام میں خواتین کا مرتبہ بلند ہے۔