آپ کے لئے کیا رہ جائے گا؟

آپ کے لئے کیا رہ جائے گا؟

ایک دن تبریز کے میرزا رضی نام ایک بڑے عالم دین (جو مرحوم آخوند کے شاگر تھے

راوی: آیت الله عز الدین زنجانی

ایک دن تبریز کے میرزا رضی نام ایک بڑے عالم دین (جو مرحوم آخوند کے شاگر تھے لیکن وہ غیر معروف انسان تھے۔ شاگرد زیادہ نهیں تھے۔ لیکن امام ان کے علمی سابقہ تو جانتے تھے اور ان سے کافی دوستی تھی) اور امام خمینی ہمارے گھر تشریف لائے۔ سردی کا موسم تھا اور ہمارے گھر میں کرسی تھی اور کرسی پر مرحوم کمپانی کا "حاشیہ" تھا۔ آقا میرزا باوجودیکہ مرحوم آخوند کے شاگرد تھے، کہنے لگے: فلسفی مباحث کو اصول سے مخلوط نہیں کرنا چاہیئے۔ جب حاج شیخ کا حاشیہ دیکھا تو اعتراض کرتے ہوئے کہا: یہ کونسی کتاب ہے؟ ان لوگوں نے فلسفہ کو اصول سے مخلوط کردیا ہے۔ امام نے انھیں جواب دیا: اگر اصول سے ان مطالب کو آپ نکال دیں تو آپ کے لئے کیا باقی رہ جائے گا؟

ای میل کریں