یقین کے ساتھ مسائل بیان کرنا

یقین کے ساتھ مسائل بیان کرنا

راوی: آیت الله سبحانی

امام خمینی (رح) کے درس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ یقینی طور پر مطالب بیان کرتے تھے۔ اس طرح سے کہ ہمارے پاس تدریس کا دو اسلوب ہے: ایک ڈائیلیکتک ؛ جس میں انسان سوال و جواب پر مسئلہ کو تمام کرتا ہے۔مرحوم آیت الله بروجردی اس اسلوب کا استعمال کرتے تھے۔ ہم لوگ ان سے سوال کرتے تھے اور وہ جواب دیتے تھے۔ در حقیقت سمجھانے میں شاگردوں سے مدد لیتے تھے۔ یہ روش، سامرائی روش سے معروف تھی۔ دوسری روش مسائل کا بطور دقیق بیان کرنا تھی جس کا امام استعمال کرتے تھے اور تدریس میں اسی کی پیروی کرتے تھے۔

اس طرح سے کہ آپ مسائل کو بہت ہی یقین اور اعتماد کے ساتھ ذکر کرتے تھے۔ دوسروں کے نظریات کو بھی بیان کرتے تھے اور اس پر اپنے نظریات کا بھی اضافہ کرتے تھے۔ اس کے بعد استدلال کی کوشش کرتے تھے یعنی مردد انداز میں مسائل پیش نہیں کرتے تھے۔

ای میل کریں