امام سن 1347ء میں جبکہ آپ کی عمر 27/ سال کی تھی فلسفہ کا درس دینا شروع کیا اور آپ شاگرد اور تدریس کی جانے والی درسی کتاب کے انتخاب میں دقت کرتے تھے۔ آپ اپنے شاگردوں کا تحریری اور زبانی امتحان لینے اور ان کے اخلاقیات کو مستحکم کرنے اور تربیت کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اسی وجہ سے فلسفہ کی تدریس کے ساتھ ساتھ اخلاق کا بھی درس دیتے تھے۔ آہستہ آہستہ آپ کے درس اخلاق کے شیفتہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔صرف حاضرین اور استفادہ کرنے والوں کی تعداد ہی میں اضافہ نہیں ہوتا تھا بلکہ ہفتہ میں درس اخلاق دو دن ہونے لگا۔