امام خمینی (رح) کی نگاہ میں خواتین کا ایک خاص مقام ہے

امام خمینی (رح) کی نگاہ میں خواتین کا ایک خاص مقام ہے

امام کی فکر کا سب سے سنہری نکتہ شاید عورتوں کے بارے میں امام کا نظریہ ہے یہ بحث ان اہم ترین مباحثوں میں سے ایک ہے جس کے اثرات آج ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں۔ یعنی اگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے رویوں میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے،

امام خمینی (رح) کی نگاہ میں خواتین کا ایک خاص مقام ہے

امام کی فکر کا سب سے سنہری نکتہ شاید عورتوں کے بارے میں امام کا نظریہ ہے یہ بحث ان اہم ترین مباحثوں میں سے ایک ہے جس کے اثرات آج ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں۔ یعنی اگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے رویوں میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ ایک دن وجود میں نہیں آیا ہے اور یہ ایک سوچ کی پیداوار ہے۔ یہ ایک انقلاب ہے جو امام کے خیالات اور نظریات میں پیدا ہوا ہے یہ اسلامی انقلاب کی برکتوں میں سے ایک ہے کہ آج ایران کے اندر 20 جمادی الثانی کو ماں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیوں کہ عورت کا اسلام میں ایک خاص مقام ہے اسلام نے خواتین کو ایک خاص مقام دیا ہے اسلام نے ایک ایسے وقت میں عورت کو عزت دی جب دوسرے ادیان عورت کو کمتر اور پست سمجھ رہے تھے لیکن ایسے ماحول میں اسلام نے آکر آواز دی کے اسلام کی نگاہ میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں یہاں سب برابر ہیں۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری صاحب جماران امام بارگاہ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا امام کی فکر کا سب سے سنہری نکتہ شاید عورتوں کے بارے میں امام کا نظریہ ہے یہ بحث ان اہم ترین مباحثوں میں سے ایک ہے جس کے اثرات آج ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ  آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے رویوں میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ ایک دن وجود میں نہیں آیا ہے اور یہ ایک سوچ کی پیداوار ہے۔ یہ ایک انقلاب ہے جو امام کے خیالات اور نظریات میں پیدا ہوا ہے۔

ڈاکٹر کمسای نے کہا کہ یہ اسلامی انقلاب کی برکتوں میں سے ایک ہے کہ آج ایران کے اندر 20 جمادی الثانی کو ماں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیوں کہ عورت کا اسلام میں ایک خاص مقام ہے اسلام نے خواتین کو ایک خاص مقام دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے ایک ایسے وقت میں عورت کو عزت دی جب دوسرے ادیان عورت کو کمتر اور پست سمجھ رہے تھے لیکن ایسے ماحول میں اسلام نے آکر آواز دی کے اسلام کی نگاہ میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں یہاں سب برابر ہیں۔

انہوں نے امام خمینی کے قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے فرمایا کہ اسلام نے عورت کو مرد سے بلند اور اعلی مقام عطا کیا ہے کمساری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی نے خواتین کے لئے جو کام کیا ہے وہ دنیا کے لئے مثال بنا ہوا ہے اور اسلامی انقلاب سے پہلے ایران میں عورت کو وہ عزت نہیں مل رہی تھی جو انلقاب کے بعد ملی ہے

 

  

ای میل کریں