راوی: حجت الاسلام و المسلمین عبدالعلی قرہی
امام خمینی (رح) جب نجف آئے تو طے ہوا کہ راتوں کو آپ اپنے گھر پر روایات سے مطالب بیان کریں گے۔ آپ ایک عظیم اور زبردست شخصیت تھے۔ جب امام نے یہ طے کیا تو یہ خبر تیزی سے نجف میں پھیل گئی۔ پہلی رات جب امام باہر کے کمرہ میں آئے تو آپ کی خدمت میں کتاب وسائل تقدیم کی گئی اور آپ نے چند روایت پڑھی۔ صحن میں جگہ نہیں تھی۔ ظاہرا ایک یا دو رات کا جلسہ تھا لیکن تیسری شب امام نہیں آئے۔ لوگوں کی بھیڑ باعث ہوئی کہ امام نے درس ترک کردیا۔ امام کے لئے یہ خود ایک عنوان تھا لیکن امام نے ہمیشہ عنوان سے پرہیز کیا۔