خداوند کریم ایسے لیڈر کو آخرت میں اجر دے جس نے اپنی پوری عمر قرآن اور سنت کی روشنی میں امر بالمعروف اور نھی از منکر میں گذاری ہے۔ امام خمینی صرف ایران کی جمہوری اسلامی کے لئے نہیں تھے بلکہ آپ پوری دنیا کے لئے تھے۔ اس مجاہد امام اور عالمی رہبر کی کمی کی تلافی غمزدہ دلوں اور اشکبار آنکھوں سے نہیں ہوسکتی۔ زبان سے کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ کہ ہم اللہ کی رضا کے سامنے تسلیم ہوں۔ انا لله و انا الیه راجعون۔