شہریہ کی تحریم
راوی: آیت الله محمود یوسفی غروی
امام خمینی (رح) کے نجف سے اخراج کے بعد شاہ کی بیوی فرح نجف اشرف آئی اور اس نے آیت الله خوئی سے ملاقات کی تو اس بات سے بہت سارے طلاب ناراض ہوئے اور آیت الله خوئی کے شہریہ لینے پر پابندی لگانے اور حرام کرنے کے خواہاں تھے۔ جب بات بہت آگے بڑھ گئی تو آیت الله رضوانی جو امام کے اخراج کے بعد ان کے گھر کے ذمہ دار تھے، نے اس امر میں امام سے اپنا فریضہ جاننا چاہا تو امام نے آیت الله خوئی کے شہریہ کو حرام کرنے کی طلاب کو اجازت نہیں دی۔