مذہب ہمارا حنفی ہے رہبر ہمارا خمینی
افغانستان کے محقق علی نجفی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ 1358 ہجری شمسی کو جب افغانستان کی عوام نے کیمونیسٹ کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا تو قندھار کے ایک معروف سنی عالم دین نے شہر کی جامع مسجد میں نعرہ لگایا تھا کہ مذہب ہمارا حنفی رہبر ہمارا خمینی ہے اور اسی نعرے کے ساتھ افغانستان کے شہر قندھار میں اہل سنت نے اپنی تحریک کا آغاز کیا بہرحال قندھار کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس قسم کے نعرے پر کافی تعجب ہوا کیوں کہ وہاں پر موجود کچھ اہل سنت کو شیعوں سے کافی تعصب تھا اور وہ شیعوں کو تعصب کی نگاہ سے دیکھتے تھے لیکن وہ اس تعصب کے باوجود بھی اپنی بندوقوں پر امام خمینی(رہ) کی تصویر لگائے ہوئے تھے۔