آٹھ سالہ دور حکومت کا اہم ترین تجربہ یہ ہے کہ مغرب پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: رہبر انقلاب

آٹھ سالہ دور حکومت کا اہم ترین تجربہ یہ ہے کہ مغرب پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل صدرڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی حکومت کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی

آٹھ سالہ دور حکومت کا اہم ترین تجربہ یہ ہے کہ مغرب پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: رہبر انقلاب

 

ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پوری دنیا کے مسلمانوں اور خاص طور سے ایرانی عوام کو عید غدیر کی مبارک باد پیش کی۔ آپ نے عوام کی خدمت کو نعمت الہی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ، انقلابی اہداف کی تکمیل کے لیے بھرپور خدمت کے ذریعے اس نعمت کا شکر ادا کیا جانا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حکومت کی کاردگی مختلف شعبوں میں یکساں نہیں رہی ، بعض شعبوں میں ہماری توقع کے مطابق تھی لیکن بعض شعبوں میں ایسا نہ ہوسکا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گیارہویں اور بارہویں حکومت کے تجربات سے استفادے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اس دور کا اہم ترین تجربہ یہ ہے کہ مغرب پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جانا چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ اس حکومت کے دور میں معلوم ہوگیا کہ مغرب پر اعتماد لاحاصل ہے اور وہ کوئی مدد نہیں کرتا، جہاں اس کے بس میں ہوتا ہے نقصان پہنچاتا ہے اور جہاں نقصان نہیں پہنچاتا تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ نقصان پہنچانا اس کے بس میں نہیں تھا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے رخصت پذیر صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کام کو مغرب یا امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر منحصر کیا گیا اس میں ناکامی ہوئی اور جہاں بھی مغرب پر اعتماد کیے بغیر آگے بڑھے اور اس سے امیدیں منقطع کرلیں وہاں کامیابی اور پیشرف حاصل ہوئی۔

آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے حالیہ ویانا مذاکرات کی جانب بھی اشارہ کیا اور مذاکرات کے دوران سفارت کاروں کی زحمتوں اور ان میں بعض کی اچھی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی ان مذاکرات کے دوران اپنی دشمنی پر اٹل رہے ہیں اور انہوں ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھایا۔آپ نے فرمایا کہ امریکی زبانی باتیں اور وعدے تو کرتے ہیں کہ پابندیاں ہٹالیں گے لیکن پابندیاں ہٹا نہیں رہےہیں بلکہ شرط پیش کر رہے ہیں کہ اس معاہدے میں ایک جملے کا اضافہ کریں جس کے تحت بعض موضوعات پر بات ہوسکے ورنہ سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ اس جملے کو شامل کراکے، اصل ایٹمی معاہدے سے ہٹ کے ، میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل میں مداخلت کا موقع حاصل کرنا چاہتے ہیں اوراگر ایران اس پر آمادہ نہ ہو تو کہہ سکیں کہ اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ معاہدہ ختم ہوگیا۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ اپنی باتوں اور وعدوں سے مکر جانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتا، وہ ایک بار ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اور اس سے اس کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ ، آج جب امریکیوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ آئندہ اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے تو وہ کہتے ہیں اس کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل صدرڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی حکومت کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی اور پچھلے آٹھ سال کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور ہدایات کا شکریہ ادا کیا۔

ای میل کریں