اگر آپ نہیں آئیں گے تو میں نماز کے لئے نہیں جاؤں گا
راوی: حجت الاسلام و المسلمین قرہی
امام خمینی (رح) نجف میں نماز ظہر اپنے گھر پر ہی پڑھتے تھے اور مسجد نہیں جاتے تھے۔ امام کے گھر کے قریب مسجد ترکہا (ترکوں کی مسجد) نامی ایک مسجد تھی۔ نقل کرتے ہیں کہ اس مسجد میں شیخ انصاری نماز پڑھتے اور درس دیتے تھے لہذا اسے مدرسہ شیخ کے نام سے بھی یاد کرتے تھے۔ اس مسجد میں نجف کے ایک عالم مرحوم بحر العلوم نماز پڑھاتے تھے اور جب آپ مریض ہوگئے اور مسجد نہیں آتے تھے تو امام سے لوگوں نے اس مسجد میں نماز جماعت پڑھانے کے لئے اصرار کیا گیا لیکن آپ کی بزرگی اور اخلاق اس بات کی اجازت نہیں دے رہا تھا اور آپ نے قبول نہیں کیا۔ مرحوم بحرالعلوم نے خود بھی امام کی خدمت میں نمائندہ بھیج کر کہلوایا لیکن امام قبول نہیں کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اس سن رسیدہ اور بوڑھے عالم دین خود امام کے پاس آئے اور کہا: اگر آپ نہیں آئیں گے تو میں بھی نماز کے لئے نہیں جاؤں گا۔ یہ سن کر امام نے قبول کرلیا۔