انسانوں کے لئے ایک نمونہ
علی حسینی
میں چودہ معصومین (ع) کے بعد ایک انسان کو جانتا ہوں جو تمام انسانوں کے لئے ایک نمونہ تھا اور وہ امام راحل تھے۔ امام راحل (رح) ایسی شخصیت ہیں جہنوں نے دین اسلام، اسلامی احکام و حقائق کو اس زمانہ میں آشکار کیا جس وقت اسلام کا نام نہیں لیا جارہا تھا۔ آپ ایسی شخصیت ہیں کہ اس دور میں بے خوف و خطر اپنے اسلامی موقفوں پر ڈٹے رہے اور خالص محمدی حقائق کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا۔ ہم خداوند عالم سے التجا کرتےہیں کہ امام کو قرآن کریم کے نور اور اہلبیت (ع) کی نورانیت سے منور فرمائے۔