اسلام ہی انسان کو سیاسی اور دینی بناتا ہے:امام خمینی(رح)
جس طرح ایک کسان فصل اگانے سے پہلے زمین دیکھتا ہے اور بیج بھی دیکھتا تانکہ وہ اپنی محنت میں کامیاب ہو سکے اسی طرح ماں باپ کو بھی سوچنا چاہیے کہ اولاد کے سلسلے میں انھیں بھی ایک کسان کی طرح عمل کرنا چاہیے اگر ماں باپ میں سے کسی کا اخلاق خراب یا فاسد ہو تو اس کا اثر بچوں پر بھی پڑتا ہے لہذا مان باپ کو بھی کسان کی طرح محنت اور دلسوزی کے ساتھ اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے اسلام نے انسان کے لئے تمام مراحل کو بیان کیا ہے شادی سے پہلے کے مسائل سے لے کر شادی کے بعد تک کے مسائل اور شادی کے بعد اولاد کی تربیت کے بارے میں بھی مفصل گفتگو کی ہے اسلام نے انسان کی زندگی اور موت کے تمام مسائل کو بیان کیاہے حتی جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا اس کے متعلق بھی مسائل بھی بیان کے ہیں اسلام نے انسان سازی کو بہت اہمیت دی ہے اللہ تعالی نے انسان کو اشرف مخلوقات قرار دیا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 30 بہمن 1357 کو مدرسہ علوی میں اساتید اور وزارت علوم کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران اسلام میں انسان سازی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح ایک کسان فصل اگانے سے پہلے زمین دیکھتا ہے اور بیج بھی دیکھتا تانکہ وہ اپنی محنت میں کامیاب ہو سکے اسی طرح ماں باپ کو بھی سوچنا چاہیے کہ اولاد کے سلسلے میں انھیں بھی ایک کسان کی طرح عمل کرنا چاہیے اگر ماں باپ میں سے کسی کا اخلاق خراب یا فاسد ہو تو اس کا اثر بچوں پر بھی پڑتا ہے لہذا مان باپ کو بھی کسان کی طرح محنت اور دلسوزی کے ساتھ اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے اسلام نے انسان کے لئے تمام مراحل کو بیان کیا ہے شادی سے پہلے کے مسائل سے لے کر شادی کے بعد تک کے مسائل اور شادی کے بعد اولاد کی تربیت کے بارے میں بھی مفصل گفتگو کی ہے اسلام نے انسان کی زندگی اور موت کے تمام مسائل کو بیان کیاہے حتی جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا اس کے متعلق بھی مسائل بھی بیان کے ہیں اسلام نے انسان سازی کو بہت اہمیت دی ہے اللہ تعالی نے انسان کو اشرف مخلوقات قرار دیا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جب انسان بڑا ہو جاتا ہے تو اسے بہن بھائیوں کے ساتھ معاشرت اور برتاو کا طریقہ سیکھاتا ہے اسلام انسان کو ہمسایوں کے ساتھ زندگی بسر کرنا سیکھاتا ہے اسلام ایک ایسی حکومت جس کا ایک پہلو سیاسی ہے جب کہ اس کا دوسرا پہلو روحانی اور معنوی ہے یعنی انسان کے دو پہلوں ہیں ایک مادی پہلو ہے اور ایک روحانی پہلو ہے اور دونوں پہلوں کے لئے اسلام نے قوانین بیان کئے ہیں اور روحانی پہلو میں اسلام نے انسان کو ملکوت اعلی تک پنچاتا جہاں پہنچ کر انسان اللہ کے سوا کسی کو نہیں پہنچاتا اسلام جیسے انسان کی روحانی تربیت کرتا ہے اسی طرح اس کی سیاسی تربیت بھی کرتا ہے اسی لئے اسلام کے دشمنوں نے اسلام اور سیاست کو الگ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں کسی حد تک کامیاب ہوئے تھے لیکن ایرانی قوم کی اسلامی تحریک نے انے کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔