معروف مصور محمود فرشچیان کے انتقال پرآیت اللہ سید حسن خمینی کا اظہارِ تعزیت

معروف مصور محمود فرشچیان کے انتقال پرآیت اللہ سید حسن خمینی کا اظہارِ تعزیت

معروف مصور محمود فرشچیان کے انتقال پرآیت اللہ سید حسن خمینی کا اظہارِ تعزیت

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید حسن خمینی نے ایران کے عظیم مصور اور نگارگر استاد محمود فرشچیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی فنکارانہ خدمات ایران کی تاریخ و ثقافت کا درخشاں سرمایہ ہیں۔

سید حسن خمینی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ محمود فرشچیان نے اپنی شاہکار تخلیقات، جن میں عصر عاشورا، ضامن آهو، شاہنامہ فردوسی اور دیوان حافظ کی تصویری تشریحات، اور روضۂ مطہر امام رضاؑ کا ضریح شامل ہیں، کے ذریعے ایرانیت اور اسلامیت کو بہترین انداز میں یکجا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرشچیان کی وفات سے ایران نے ایک قیمتی گوہر کھو دیا ہے۔ آیت اللہ سید حسن خمینی نے اس صدمے پر ایرانی ثقافت کے تمام چاہنے والوں، فنکار برادری اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند متعال مرحوم کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔

ای میل کریں