امام خمینی(رح)

ایران کو آج بھی امام خمینی(رح) کے افکار کی ضرورت ہے

ایران کو آج بھی امام خمینی کے افکار کی ضرورت ہے

میں ایرانی قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آپسی اختلاف بھول کر اسلام اور اسلامی ملک کی خاطر اتحاد قائم کیا ہے میں ایرانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ایرانی قوم کو اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارے انقلاب اور دنیا کے دوسرے انقلابوں میں بہت زیادہ فرق ہے یہ انقلاب ایک اسلامی انقلاب ہے اسی وجہ سے ایرانی قوم کو بہت کم نقصان ہوا ہے لیکن دوسرے انقلاب کے اسلامی نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن الحمد للہ ہم نے تھوڑے بہت نقصان سے بہت اہم کامیابی حاصل کی ہے اللہ تعالی اسلام کو مزید عظمت بخشے آپ نے اہم اسلامی کامیابی حاصل کی ہے آپ کے اس کام سے اسلام کو ایک نئی زندگی ملی ہے البتہ اس کامیابی کے باوجود بھی ہمیں مقاومت کے لئے ایک دوسری ساتھ اوراتحاد کی ضرورت ہے اگر ہمارے درمیان کسی بھی صورت میں خدا نا خواستہ کوئی اختلاف پیدا ہوگیا تو شاید ہم اپنے اصلی ہدف تک نہ پہنچ سکیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے ایرانی قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا میں ایرانی قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آپسی اختلاف بھول کر اسلام اور اسلامی ملک کی خاطر اتحاد قائم کیا ہے میں ایرانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ایرانی قوم کو اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارے انقلاب اور دنیا کے دوسرے انقلابوں میں بہت زیادہ فرق ہے یہ انقلاب ایک اسلامی انقلاب ہے اسی وجہ سے ایرانی قوم کو بہت کم نقصان ہوا ہے لیکن دوسرے انقلاب کے اسلامی نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن الحمد للہ ہم نے تھوڑے بہت نقصان سے بہت اہم کامیابی حاصل کی ہے اللہ تعالی اسلام کو مزید عظمت بخشے آپ نے اہم اسلامی کامیابی حاصل کی ہے آپ کے اس کام سے اسلام کو ایک نئی زندگی ملی ہے البتہ اس کامیابی کے باوجود بھی ہمیں مقاومت کے لئے ایک دوسری ساتھ اور اتحاد کی ضرورت ہے اگر ہمارے درمیان کسی بھی صورت میں خدا نا خواستہ کوئی اختلاف پیدا ہوگیا تو شاید ہم اپنے اصلی ہدف تک نہ پہنچ سکیں۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا اسلامی تحریک کی کامیابی کے بعد بھی ملک میں بہت زیادہ مشکلات ہیں ہمیں اس ملک کو بنانا ہوگا اور اس کی تعمیر نو کرنی ہو گی ہمارے پاس اس وقت ایک ایسا ملک ہے جس کی تعمیر کرنے لئے ہم سب کو مل کر ساتھ دینا ہوگا ہمیں ایک نیا ملک بنانا ہوگا اور اس کام کو کوئی ایک حکومت نہیں کر سکتی لہذا پوری قوم کو مل کر اسلامی انقلاب کے اس پودے کی آبیاری کرنی ہوگی لہذا آج بھی اگر اس انقلاب کو زندہ رکھنا ہے تو رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے افکار پر عمل کرنے ضرورت ہے۔

ای میل کریں