علامہ ابن علی واعظ
اہل حق
کیا رکتے اہل حق کے مقابل میں حیلہ ساز
وہ گرگ تھے ،یہ شیر، وہ کرگس، یہ شاہباز
کرتے رہے ہر اک پہ وہ دست ستم ، دراز
یاں ہر قدم پہ دست یداللہ تھا کارساز
ان کو تو خوف موت سے جینا حرام تھا
یاں لب پہ کربلا کے بہتر کا نام تھا