اردو شاعری

آواز حق

علامہ ابن علی واعظ

آواز حق

علامہ ابن علی واعظ

 

آواز حق پہ اس کی ہر اہل نظر اٹھا

لے کر خدا کا نام بصد کرو فر اٹھا

توڑا وہیں پہ دست تعدی جدھر اٹھا

ہر سر فروش لے کے  ہتھیلی پہ سر اٹھا

مستحصلین وقت کے پرزے اڑا دیئے

تاج شہنشہی کے پرخچے اڑا دیئے

ای میل کریں