امام کی بے نظیر مجاہدت

امام کی بے نظیر مجاہدت

عرفان حیدر عابدی

امام کی بے نظیر مجاہدت

عرفان حیدر عابدی

 

خداوند عالم کبھی کبھی اپنے بندوں کا انبیاء کی طرح امتحان لیتا ہے اور یہی امتحان خداوند سبحان نے امت مسلمہ اور جمہوری اسلامی کے شیعوں سے لیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور شیر بیشہ الہی اور مجاہد اعظم حضرت آیت اللہ خمینی (رضوان اللہ علیہ) کو ہم سے چھین لیا۔ ساری امت مسلمہ یتیم ہوگئی اور واقعہ امت مسلمہ کے خرمن پر برق کی طرح رونما وا اور اسے خاکستر کردیا اور دور دور تک ہر طرف تاریکی ہی تاریکی دکھائی دے رہی تھی۔ آپ ایسے جوانمرد تھے کہ استعماری اور سامراجی طاقتوں کو مقابلہ کی دعوت دی۔ آپ کی اس مجاہدت کی مثال آخری صدیوں میں دکھائی نہیں دیتی۔ ہم شیعہ اور سید الشہداء (ع) کے ذاکرین اسلام کے اس قابل افتخار فرزند کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند عالم ہمارے ایمانی اور ایرانی بھائیوں کو صبر کی توفیق عطا کرے۔ آپ کے جانشین پر آپ کی پاکیزہ مشن اور صراط حق پر چلنا ضروری ہے اور ظالم سے دشمنی اور مقابلہ اور مظلوم کی نصرت کرنے کے طریقہ کی پیروی کریں۔ یہی امر آپ کی قدردانی کا سبب ہوگا۔ خداوند عالم ان پاکیزہ طینت عاشقوں پر رحمت نازل کرے۔

ای میل کریں