نجف میں گھر خریدنے کا واقعہ

نجف میں گھر خریدنے کا واقعہ

امام خمینی (رح) عراق جانے کے پہلی ہی دن سے دورہ کی زیارت شروع کردی

نجف میں گھر خریدنے کا واقعہ

راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور

 

امام خمینی (رح) عراق جانے کے پہلی ہی دن سے دورہ کی زیارت شروع کردی یعنی عراق میں موجود ائمہ معصومین (ع) کی زیارت کا آغاز کردیا۔ کبھی آپ کاظمین جاتے، کبھی سامراء، کبھی کربلا اور کبھی نجف جاتے اور اماموں کی زیارت سے مشرف ہوتے ۔ ایک میں ایک ہفتہ لگ جاتا تھا۔ امام نے ایک ہفتہ تک ان تمام ائمہ کی زیارت کی اور جب اس سے فارغ ہوکر نجف اشرف آئے تو حاج شیخ نصراللہ خلخالی کی مدد سے ایک گھر کرایہ پر لیا۔ شیخ نصراللہ کا اصرار تھا کہ آپ کے لئے ایک گھر خرید لیا جائے۔ ایک جہت یہی تھی کہ ہم لوگ اعتراض کرتے تھے۔ امام کہتے تھے کہ آپ کو معلوم ہے کہ کب ایران واپس چلے جاؤگے اور تم ایک گھر خریدنے سے مطمئن ہو۔ لیکن میں یہاں پر جلاوطن ہوں، نہیں معلوم یہاں کب تک رہیں گے۔ پھر کس لئے گھر خرید لیں۔ آقا خلخالی اصرار پہ اصرار کررہے تھے لوگوں کے پاس کوفہ کے اطراف میں بہت سارے باغات ہیں۔ آپ اجازت دیں تو ایک باغ خرید لیں تاکہ راتوں کو وہاں جاکر آرام کریں۔ آپ نے فرمایا: عزیزو! میں قید میں ہوں پھر کیسے وہاں جا کر آرام کروں گا یا تفریح کروں۔ میں ایسا ہرگز ںہیں کروں گا۔

ای میل کریں