امریکہ میں جو بھی برسرِ اقتدار آئے اسے عالمی قوانین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا سیکھنا ہوگا

امریکہ میں جو بھی برسرِ اقتدار آئے اسے عالمی قوانین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا سیکھنا ہوگا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ صدر کی تبدیلی سے امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور بدمعاشی میں کوئی فرق نہیں آئے گا

امریکہ میں جو بھی برسرِ اقتدار آئے اسے عالمی قوانین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا سیکھنا ہوگا

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی قوم کی بے مثال استقامت اور پائیداری کو سراہا۔ صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ پابندیاں لگانے والوں کو بخوبی انداز ہ ہوگیا ہوگا کہ ان کے ناجائز مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

حسن روحانی کا کہنا  تھا کہ امریکی حکمرانوں کو ایرانی عوام کے مقابلے میں اپنی ناکامیوں سے سبق لیتے ہوئے عالمی قوانین اور ضابطوں کے سامنے سرتسلیم خم اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر روحانی نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنی استقامت اور صبر کے ذریعے مقابل فریق کو قانون و ضوابط  کی پابندی پر مجبور کر دے گی۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج کا تہران کے اصولی موقف اور پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تسلط اور دباؤ کی نفی اور اس کے مقابلے میں استقامت ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے اور امریکی انتخابات کے نتائج کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ صدر کی تبدیلی سے امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور بدمعاشی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، البتہ اس کے طریقوں اور حربوں میں فرق پڑنے کا امکان پایا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حالات میں تبدیلی کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنی حکمت عملی اور اقدامات کو ملکی مفادات کے مطابق استوار کرکے نئے دباؤ اور خطرات کے مقابلے کے لیے خود کو تیار کرے گا۔

ای میل کریں