امام خمینی

اسلامی ملک کے صدر کا لوگوں سے سلوک اور برتاو

لیکن الحمد للہ ایران میں اسلامی حکومت کے برکتوں سے یہ سب ہو رہا ہے۔

اسلامی ملک کے صدر کا لوگوں سے سلوک اور برتاو

آپ مجھے بتا دیں کے د نیا کے کس کونے میں  کس اسلامی اور غیر اسلامی ملک کا صدر اس طرح بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگوں کے درمیان بیٹھتا ہو ان سے ملتا ہو ان کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھاتا ہو ہم نے خود شاہ کی غاصب اور جابر حکومت کے دوران دیکھا تھا کہ جب اس شخص کو تہران کی کسی سڑک سے گزرنا ہوتا تھا تو کس طرح ساواک کے اہلکار اس علاقے کو خالی کرواتے تھے تانکہ شاہ وہاں سے گزرے وہ اس لئے کر رہے تھے کیوں کہ شاہ بھی اپنے آپ کو قوم کا ایک فرد حساب نہیں کرتا تھا بلکہ وہ قوم کے مقابلے میں کھڑا ہوا تھا لیکن موجودہ صدر کو جہاں بلایا جاتا ہے وہ وہیں جاتا ہے اور جس شہر میں بلایا جاتا ہے تو وہ بغیر کسی خوف اور ڈر کے اس شہر میں ضرور جاتے ہیں اور وہاں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں کیوں کہ یہ بھی خود کو قوم کا ایک فرد سمجھتے ہیں ۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 21 مرداد 1359 کو اسلامی ممالک کے نمائندوں سے ایک اہم ملاقات کے دوران فرمایا کہ آپ مجھے بتا دیں کے د نیا کے کس کونے میں  کس اسلامی اور غیر اسلامی ملک کا صدر اس طرح بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگوں کے درمیان بیٹھتا ہو ان سے ملتا ہو ان کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھاتا ہو ہم نے خود شاہ کی غاصب اور جابر حکومت کے دوران دیکھا تھا کہ جب اس شخص کو تہران کی کسی سڑک سے گزرنا ہوتا تھا تو کس طرح ساواک کے اہلکار اس علاقے کو خالی کرواتے تھے تانکہ شاہ وہاں سے گزرے وہ اس لئے کر رہے تھے کیوں کہ شاہ بھی اپنے آپ کو قوم کا ایک فرد حساب نہیں کرتا تھا بلکہ وہ قوم کے مقابلے میں کھڑا ہوا تھا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے  موجودہ صدر کو جہاں بلایا جاتا ہے وہ وہیں جاتا ہے اور جس شہر میں بلایا جاتا ہے تو وہ بغیر کسی خوف اور ڈر کے اس شہر میں ضرور جاتے ہیں اور وہاں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں کیوں کہ یہ بھی خود کو قوم کا ایک فرد سمجھتے ہیں ۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ کسی بھی ملک کا صدر اس وقت یہ سارے کام کر سکتا ہے جب وہ اپنے ملک کی عوام کو اپنا بھائی اور خود کو ان میں سے سمجھے ایران کا موجودہ صدر ایران کے چھوٹے سے فرد کو بھی اپنا بھائی سمجھتا ہے اور اس کی حمایت کر تا ہے لہذا کس ملک میں آپ نے دیکھا ہے کہ ملک کا صدر ایران کے صدر کی طرح لوگوں کی رہنمائی کرے کس ملک کا صدر ہمارے ملک کے صدر کی طرح عام مجالس میں منبر پر بیٹھ کر اس طرح لوگوں کو وعظ اور نصیحت کرتا ہو اور لوگ بھی اس طرح اس کی بات مان کر اس پر عمل کرتے ہوں کس ملک کے اعلی حکام ایک عام انسان کی طرح کی لوگوں کی مدد کرتے ہوں لیکن الحمد للہ ایران میں اسلامی حکومت کے برکتوں سے یہ سب ہو رہا ہے۔

ای میل کریں