فوجی مشق

پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کا اختتام، سپاہ نے حاصل کیے اپنے مقاصد

پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور فضائیہ نے شرکت کی

پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کا اختتام، سپاہ نے حاصل کیے اپنے مقاصد

پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور فضائیہ نے شرکت کی

 

ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں پیغمبراعظم (ص) 14 نامی فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

یہ مشقیں خلیج فارس اور بحر عمان میں منعقد ہوئیں ۔ ان مشقوں میں سپاہ کی بحریہ اور فضائیہ نے شرکت کی ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے ان مشقوں کے دوران دشمن کے فرضی میزائل بردار جہاز کو بھی تباہ کرنے کا تجربہ کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کے دوران ہمسایہ ممالک کو محبت اور دوستی کا پیغام بھیجا گیا ہے جبکہ دشمن کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سپاہ کے پختہ عزم کو بھی دہرایا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان میں آیا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد ملکی اور قومی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری یونٹس نے 14ویں پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقیں انجام دیں جن کے دوران فرضی دشمن کے خلاف حملے اور دفاع کی مختلف جدید تکنیکوں کو آزمایا گیا۔ ان فوجی مشقوں میں جنگی بحری جہازوں، تیز رفتار جنگی کشتیوں، میزائلوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ریڈاروں اور بمبار جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان مشقوں میں دنیا میں پہلی بار میزائل لانچر کا استعمال کئے بغیر زمین  کی گہرائی سے بیلسٹک میزائلوں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ای میل کریں